حسینیت
Article By Javeria
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
حسینیت تو نام ہے اسلام کے تحفظ اور بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دینا
اپنے دور اقتدار کے فرعون و یزید، جہاد کی نفی کرنے والے، ختم نبوتﷺ️ اور ناموسِ رسالتﷺ️ کے غدار، اسلام اور نظریہ پاکستان کے غدار، منصب و اقتدار کیلئے اپنی ذات کی جنگ لڑنے والے اور اپنے آپ کو ریڈ لائن بنانے والے اور پھر ان بدبختوں کے پیچھے چلنے والے ہرگز حسینی نہیں!
اسلام کو پڑھنے اور اس کی روح کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ اسلام کے دائرہ میں داخل ہونے کے بعد اسلام بحیثیت مسلمان ہم سے مطالبہ کیا کرتا ہے؟ اور جو صاحب منصب و اقتدار ہوں ان سے تو بدرجہ اُوْلیٰ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی طاقت اور اختیار کو اسلام کی سربلندی کیلئے اور دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے استعمال کریں
آہ افسوس! پاکستان میں تو الٹی گنگا بہتی ہے
لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کو اسلام کا قلعہ ہونا چاہیے تھا مگر یہاں جس کے پاس بھی اقتدار اور طاقت و اختیار آیا، اس نے اس قدر شدید اسلام دشمنی پر مبنی اقدامات کیے، ختم نبوتﷺ️ اور ناموسِ رسالتﷺ️ سے غداریاں کیں، اہل کفر اور یہود و نصاری کی غلامی میں نہ صرف اسلام کو پس پشت ڈال کر ڈالر کمائے بلکہ اس پر فرعونیت اور یزیدیت کی انتہا کہ جنہوں نے اسلام اور نظریہ پاکستان، ختم نبوتﷺ️ اور ناموسِ رسالتﷺ️ کے تحفظ کی بات کی، انہیں ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بھی بنایا اور اُن اسلام پسندوں کو ہر ممکن دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، جو آج تک جاری ہے
سابقہ اور موجودہ صاحبِان اقتدار، نواز شریف، زرداری، مشرف، عمران خان نیازی ہو یا شہباز شریف، صدر ہوں یا مقتدر اداروں کے سربراہان ہوں ہر بندہ اپنی جگہ پر پورا فرعون اور یزید بنا رہا اور بنا ہوا ہے-ان سب کو اسلام چھو کر بھی نہیں گزرا- اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مغربی ایجنڈے کو فروغ دینے والے، دین اسلام سے بغاوت کرنے والے، ختم نبوتﷺ️ اور ناموسِ رسالتﷺ️ کے غدار، حسینی کیسے؟ اور ان بدبختوں کو حسینی کہنے والے کس قدر ذہنی پستی اور غلامی کی انتہا پر ہیں۔ الامان و الحفیظ
حقیقت میں حسینی وہ ہیں جنہوں نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طاقت و اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود دین اسلام کا جھنڈا بلند رکھا ہوا ہے. ناموسِ رسالتﷺ️ اور ختم نبوتﷺ️ کے تحفظ کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے. مظلوم امت مسلمہ کے لیے اعلان جہاد کیا ہوا ہے اور اس راستے میں آنے والی سب آزمائشوں اور تکالیف سے گزر رہے ہیں اپنی جانوں تک کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
ہے مشقِ سخن جاری، چکّی کی مشقّت بھی
اک طرفہ تماشا ہے حسرت کی طبیعت بھی
جو چاہو ستم کر لو اور بھی کُھل کھیلو!
پر ہم سے قسم لے لو، کی ہو جو شکایت بھی
اللہ نے اپنی سنت کے مطابق حق کو بڑا واضح اور باطل سے جدا رکھا ہے- امتحان تو ہمارا ہے کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں -اسلام اور پاکستان سے حقیقی معنوں میں محبت یہ ہے کہ طوطا چشمی چھوڑ کر حقیقت پسند بنئیے اور حسینی کرداروں کے مضبوط دست وبازو بن کر یزیدی قوتوں کو منہ توڑ شکست دیجئے! تحریکِ لبیک اس ضمن میں اپنے حسینی کردار اور قربانیوں سمیت میدانِ عمل میں ہے-بس لبیک یارسول اللہﷺ️ کی صدا بلند کرتے ہوئے حسینی قافلے کے مسافر بن کر اپنی استطاعت کے مطابق اپنا ایمانی فرض نبھائیے
لبیک یا حسین رضی اللہ عنہ
لبیک الجہاد لبیک الجہاد
تحریکِ لبیک پاکستان زندہ باد
تحریر: جویریہ