مکافاتِ عمل
Article by Jawad Hassan
فانی ہے یہ اربابِ طرب کے کُرسی
قائم و دائم ہے فقط رب کی کُرسی
جسٹس ہو وزیرِاعظم ہو یا صدر
دیمک کی لپیٹ میں ہے سب کی کُرسی
پچھلے سال رمضان المبارک کے مہینے میں ہی گزشتہ فاشسٹ حکومت نے کس قدر اور کس طرح حالتِ روزہ میں مسلمانوں پر ظُلم کیا۔ کس بے رحمی سے حفاظِ اکرم کو شہید کیا گیا۔! کس طرح روزہ داروں کو تیزاب مِلا پانی پلایا گیا۔ کس طرح مسجد، اللہ کے گھر کو لہولہان کیا گیا۔ کس طرح تحریک لبیک کو کالعدم کیا اور مقدمات کا اندراج ہوا۔ اس سب ظُلم اور جبر کی وجہ محض عمران خان اور اُس کی وزراء کی ذاتی انا، کم عقلی، بدعہدی اور اغیار پروری تھی۔
مگر خُدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ یہ میرے رب کا فیصلہ ہے کوئی اتفاق نہیں۔ یہ میرے بابا جی امام حادم حُسین رضوی کی دُعا ہے۔ جو کالعدم کرنے چلے تھے آج اُنہی کے فیصلے کالعدم ٹھہرے اور وہ گزشتہ حکومت جا بنے۔ قرآنِ مجید کی سورہ ابراھیم کی آیت نمبر 47 میں اللہ تعالی فرماتے ہیں۔
اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍؕ(۴۷)
بیشک اللہ غالب بدلہ لینے والاہے۔
جو آج صاحبِ مسند ہیں، کل نہیں ہوں گے
کرائے دار ہیں، ذاتی مکان تھوڑی ہے
سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں
کسی کے باپ کا پاکستان تھوڑی ہے
کہاں گیا آج وہ فرانس اور اُس کا سفیر جس کی خاطر اتنا ظُلم ڈھایا گیا، آج وہ اپنے بچے جمورے کی مدد کو بھی نہ پہنچے۔ اِنہی غیروں پر یقین کرکے اپنے عوام پر ظُلم کیا اور انجام ذلت ٹھہرا۔
اپنی مٹی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
غیروں کے سنگِ مر مر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
ایک برس کے اندر ہی عمران اور اُس کی حکومت نیست و نابود ہو گئی اور وہ بھی ذلیل و رسوا ہوئے۔ پہلے کُرسی خود چھوڑی، پھر دوسری دفعہ عدالت نے فیصلہ کالعدم کرکے ذلت کے ساتھ زبردستی کُرسی پر بیٹھایا، اور پھر تیسری مرتبہ اللہ نے اُنہی چوروں سے ذلیل کروا کے گھسیٹ کر کُرسی سے اُتروایا۔
اس بات کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپوزیشن کو قبول کرتے ہیں بلکہ اپوزیشن اِس سے بھی زیادہ ذلیل و خوار ہو گی اور وہ بھی آپس میں لڑیں گے اور ایک دوسرے کا گریباں چاک کریں گے۔
جن کا یہ خواب تھا یا جو یہ سوچ رہے تھے کہ بےجا طاقت کے استعمال سے تحریکِ لبیک کو ختم کر دیا جائے گا، پھر دُنیا نے دیکھا کہ وہ کس طرح ذلیل ہوئے اور لبیک آج بھی اُسی جوش و خروش سے میدان میں سر بکف کھڑی ہے۔
سوز ایسا دیوان میں ہے
غیرت اِن کے ایمان میں ہے
ذلیل ہو رہے ہیں کالعدم کہنے والے
لبیک آج بھی میدان میں ہے
تحریر: جواد حسن
لبیک آج بھی میدان میں ہے واہ واہ واہ واہ واہ #من_سب_نبیافاقتلوہ