TLP Press Release – Death of Tourists Murree Incident
سانحہ مری سیاحوں کی اموات
سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا سانحہ مری پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور: راولپنڈی سمیت مری سے ملحقہ علاقہ جات میں کارکنان کو فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری
لاہور: جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، علامہ سعد حسین رضوی
لاہور: شعبہ سیاحت جو بین الاقوامی پہچان کا حامل تھا نالائق حکومت کی نااہلی کی نظر ہو چکا، سربراہ تحریک لبیک
لاہور : مری جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ مقام پر بدانتظامی سے دنیا کو پاکستان کی کیا تصویر دکھائی جا رہی ہے، علامہ سعد حسین رضوی
لاہور: مری جیسے انتظامی طور پر مکمل فعال مقام پر یہ حالت ہے تو آگے کیا ہو گا، سربراہ تحریک لبیک
لاہور: موسم سرما کی پہلی برفباری پر ہی حکومتی نااہلی واضح ہے، علامہ سعد حسین رضوی
لاہور : چوتھا سال شروع ہو چکا لیکن عمران حکومت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں، علامہ سعد حسین رضوی
لاہور: وزرا یہاں حساس سرکاری ٹیبلیٹ نہیں سنبھال سکتے کسی سے کیا پوچھا جائے، علامہ سعد حسین رضوی
لاہور: جو انتظامات اب کئے کاش کہ عمران خان تقاریر کی بجائے پہلے کام پر دھیان دیتے، سربراہ تحریک لبیک
لاہور : نااہل حکمرانوں کو مسلط کرنے والے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر شرمندہ ہوں، سربراہ تحریک لبیک
لاہور : مری سے ملحقہ علاقہ جات کے کارکنان سیاحوں کی فوری مدد کریں، سربراہ تحریک لبیک
لاہور: کارکنان انسانی ہمدردی کی بناپر سیاحوں کیلئے اشیاء خورد و نوش اور رہائش کا بندوبست کریں، علامہ سعد حسین رضوی
لاہور(- ) سانحہ مری میں حکومت کی انتظامی غفلت کے نتیجے میں ساحوں کی اموات پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا- سربراہ تحریک لبیک نے راولپنڈی سمیت مری سے ملحقہ علاقہ جات میں تحریک لبیک کے کارکنان کو فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیئے- کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے علامہ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ کارکنان انسانی ہمدردی کی بناپر سیاحوں کیلئے اشیاء خورد و نوش اور رہائش کا بندوبست کریں- علاوہ ازیں علامہ سعد حسین رضوی نے حکومتی غفلت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ مری جیسے سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ مقام پر بدانتظامی سے دنیا کو پاکستان کی کیا تصویر دکھائی جا رہی ہے؟ سربراہ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ شعبہ سیاحت جو پاکستان کی بین الاقوامی پہچان کا حامل ہے وہ بھی نالائق حکومت کی نااہلی کی نظر ہو چکا ہے،موسم سرما کی پہلی برفباری پر ہی حکومتی نااہلی واضح ہے اور ابھی یہ مری انتظامی طور پر مکمل فعال مقام پر یہ حالت ہے تو آگے کیا ہو گا- وزیراعظم عمران خان سمیت مقتدرہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل حکمران مسلط کرنے والے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر شرمندہ ہوں، چوتھا سال شروع ہو چکا لیکن عمران حکومت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں، وزرا یہاں ایک حساس ٹیبلیٹ نہیں سنبھال سکتے تو کسی سے کیا سوال پوچھا جائے- جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ جو انتظامات اب کئے جارہے ہیں کاش کہ عمران خان نے تقاریر کی بجائے پہلے کام پر دھیان دیا ہوتا اور چاپلوسوں کی بجائے کام کرنے والے وزراء رکھے ہوتے- علامہ سعد حسین رضوی نے مری سے ملحقہ علاقہ جات کے کارکنان کو فوری طور سیاحوں کی ہر طرح سے مدد کی ہدایات دیں-