ذکر حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ حضرت سلمان فارسی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وسلم کے جلیل القدر صحابہ میں سے ایک تھے۔
آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت ایران کے مشہور شہر اصفہان کے گاؤں میں ہوئی۔
آپ رضی اللہ عنہ کی تاریخ پیدائش میں کافی اختلاف پایا جا تا ہے مگر اکثر مؤرخین کے نزدیک آپ رضی اللہ عنہ کی پیدائش ۵۸۰ عیسوی میں ہوئی۔
آپ رضی اللہ عنہ کے مشہور القابات سلمان احمدی، سلمان الطاہر، سلمان الخیر، سلمان پاک، سلمان الفاری ہیں۔
سلسلہ نقشبندیہ کے شجرہ طریقت میں تیسرا نام سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا ہے۔
آپ رضی اللہ عنہ فارسی، عبرانی، سریانی اور عربی زبان کے ماہر تھے۔
حضرت داتا علی ہجویری کی کتاب کشف انجوب کے مطابق آپ رضی اللہ عنہ کا شمار اصحاب صفہ کے قابل قدر گروہ میں ہوتا ہے۔
آپ رضی اللہ عنہ کا وصال مبارک ۳۵ ہجری ۶۵۶ عیسوی میں ہوا۔
آپ رضی اللہ عنہ کا مزار شریف عراق کے علاقے مدائن میں واقع ہے۔
حضور پُرنور شافع یوم النشور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وسلم نے ارشاد مبارک فرمایا۔
سَلْمَانُ مِنَّا اَہْلَ الْبَیْت
سلمان ہمارے اَہلِ بیت سےہیں
مسند بزار،ج۱۳، ص۱۳۹، حدیث: ۶۵۳۴
رضوی میڈیا ورلڈ