جرمنی میں رہ کر تحریک لبیک پاکستان کیسے؟

Article By Mehro Nisa
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللّٰہﷺ
کہتے ہیں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی کو بدل کے رکھ دیتے ہیں، جس کا آپ کو وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔
اسی طرح میرے ساتھ 2020ء میں ایسا واقعہ ہوا جس نے میری زندگی تبدیل کر دی۔ سوچا کیوں نہ آپ لوگوں سے شیئر کروں۔ آپ سوچتے ہوں گے اس واقعہ میں تحریک لبیک کا کیا لین دین؟ بتاتی ہوں. حوصلہ رکھیے ذرا۔
میری پوری فیملی جرمنی میں ہوتی ہے اور آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ یہاں کا رہن سہن سب الگ ہوتا ہے. میں بتانا چاہ رہی ہوں کہ کیسے میں نے تحریک کو جانا؟ ویسے مولوی کو ہم میں سے کسی نے نہیں سنا تھا۔ ایک دن 2019ء میں میرے بابا ایک بابا جی کو سنتے تھے ان کو شاید پسند آگئے۔ وہ روز نیوز نہیں سنتے تھے بس ٹی وی پہ ان کے بیانات سنا کرتے تھے۔
میں جب ایک دن ٹی وی روم میں بیٹھی بابا نے بیان لگایا تھا بابا جی کا تو میں نے ان کو دیکھا اور دیکھتی ہی رہ گئی۔ آج تک ایسا حسین وجمیل پرسن نہیں دیکھا تھا۔ اتنا خوبصورت، چہرے پہ اتنا نور دل میں سوچ رہی تھی ایسا پرسن تو یہاں پر بھی نہیں دیکھا۔ وہ شخصیت کوئی اور نہیں “علامہ حافظ خادم حسین رضوی” تھے۔ ان کو دیکھتی رہ گئی پھر میں مصروف ہو گئی، کلاسز اور ٹریننگ اور پھر غور نہیں کیا اتنا، شاید اﷲ کو منظور نہیں تھا لیکن میرے بابا روز سنتے تھے.
دن گزرتے گئے پھر وہ نومبر کا مہینہ آیا اور تب جب لاسٹ دھرنا تھا، بابا ہمیں بتاتے تھے ان کے ساتھ یہ ہوا، ماما کو بتا رہے ہوتے تھے تب بھی میں نے اتنا غور نہیں کیا مجھے یہ پتہ تھا میرے بابا ان کے بہت بڑے فین تھے۔ ان کی باتیں کرتے تھے اور بیانات بھی سنتے تھے۔ پھر ایک دن میں اپنے روم میں بیٹھی سبجیکٹ کی تیاری کررہی تھی۔ میرا دل کرتا ہے میں واٹس ایپ پہ کسی سے بات کروں۔ اپنی کزن سے تب میں جب اوپن کرتی ہوں تو ایک پاکستانی کزن کا سٹیٹس دیکھتی ہوں وہاں لکھا ہوا ہوتا ہے بابا جی خادم حسین رضوی اس دنیا میں نہیں رہے۔ میں نے اچانک دیکھا تو سوچا’ نہیں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا. ایسے کیسے ہو سکتا ہے؟ کیسے؟ میں نے ماما کو آواز دی پھر میں یوٹیوب اوپن کیا وہاں نیوز دیکھی تو پتہ چلا کہ ان کو کچھ نہیں ہوا ہیں تو میں بہت خوش ہوئی شکر ہے کچھ نہیں ہوا پھر اچانک سے ویڈیو دیکھی تو سب رو رہے تھے میں نے کہا وہ چلے گئے۔
بس یہ جملہ تھا وہ چلے گئے پھر میں نے رونا شروع کردیا بچوں کی طرح، بس یہ کہہ رہی تھی ہم نے ان کو پہچانا نہیں ماما’ ہم نے دیر کر دی وہ ڈائمنڈ تھے. ہم نے ان کی قدر نہیں کی ہم ان کے لیے کچھ کر نہیں سکے ہم بہت برے ہیں۔ کاش! ہم پہلے پہچان لیتے۔ میرے بابا جاب پر تھے ان کو نہیں پتہ تھا۔ وہ تو ہر وقت ان کے بیانات سنتے تھے۔ ان کے فین تھے پھر جب وہ راستے میں تھے میں نے بتایا اور میں ایسے رو رہی تھی جیسے کوئی اپنا چلا گیا ہو۔ میں نے فون کیا بابا کو اور کہا بابا آپ جن کے بیانات سنتے تھے۔ آپ جن کے بہت بڑے فین تھے وہ اب نہیں رہے بابا کہتے بیٹا؛ جھوٹی نیوز دی ہو گی۔ آپ روؤ نہیں ان کو تو بخار تھا ابھی کل بیان سنا ہے ان کا، میں آتا ہوں۔ لیکن وہ سچ تھا بابا جی اس دنیا میں نہیں تھےجب وہ آئے کہتے سچ ہے نیوز۔ پھر میں اور بابا اتنا روئے، میری ماما بھی۔
بابا کہتے سب کچھ ختم ہو گیا ہے سب کچھ۔ پھر کتنے دنوں تک گھر میں سناٹا رہا میں تو کچھ کھاتی نہیں تھی نہ پیتی تھی۔ بس بابا جی کے بیان لگا کے روتی رہتی تھی۔ جنازہ جب تھا سارا دن ایسے ہی روتے گزرا۔
میں پہلے حجاب نہیں لیتی تھی جینز، شارٹ شرٹس پہنتی تھی۔ جب بابا جی کا وصال ہوا، جنازے والے دن دل میں عہد کر لیا بابا جی جیسے کہتے ہیں ویسا ہی کرنا ہے۔ پھر میں نے حجاب لینا شروع کردیا پانچ وقت کی نماز شروع کر دی۔ سب سے بولتی بہت کم تھی۔ میرے والدین خوش تھے۔ میں گھر سے باہر بھی نہیں جاتی تھی۔ مجھے سب لوگ برے لگنے لگ گئے۔ جہاں رہتی ہوں بے حیائی ہے۔ بابا نے سمجھایا بیٹا آپ حجاب کرو نماز پڑھو۔ آپ کا ایمان مظبوط ہونا چاہیے بس۔ معاشرہ جیسا مرضی ہو۔ تب سے لے کر اب تک الحمدللّٰہ حجاب لیکر باہر جاتی ہوں اور اﷲکا شکر ادا کرتی ہوں کہ ﷲ نے بابا جی کے ذریعے سے مجھے سیدھا راستہ دکھایا۔
اس طرح سے میں نے تحریک کو جرمنی میں رہ کر جانا۔ ہمارا یہ عالم ہے جنہوں نے ان کو حقیقت میں دیکھا وہاں رہتے ہیں ان کا کیا عالم ہو گا یا جنہوں نے ان کے پاس پڑھا تھا۔ اب میں تحریک کی، بابا جی علیہ الرحمہ کی اور سعد بھائی کی بہت بڑی فین ہوں اور ووٹر اینڈ سپورٹر بھی ہو الحمدللّٰہ اور فخر کرتی ہوں۔ بابا جی اپنے سب فینز کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ان شا ء االلّٰہ مرتے دم تک تحریک کا ساتھ دیں گے۔ اﷲپاک ہم سب کو بابا جی کے مشن پر چلنے کی توفیق دے آمین ثم آمین
تحریر: مہرالنساء
ما شا اللہ ما شا اللہ
الحمدللہ عطاریہ رضویہ
اللہ پاک اپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین الہی آمین
..دعاؤں میں یاد رکھیں
ماشاءالله بہت بہت خوب اللّه آپکو استقامت دے بہن اور بابا جی کی بے حساب مغفرت فرمائے آمین