سوشل میڈیا کی دوڑ میں معتدل رویہ

Article By Raja Azhar Hayat
آج سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے ہر کسی کے ہاتھ میں ایک بہترین سمارٹ فون ہے جس میں کئی ایک سوشل میڈیا ایپلیکیشنز موجود ہیں۔جن میں واٹس ایپ، فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر، بیگو لائیو، وغیرہ سرفہرست ہیں۔ ہر ایک سمارٹ فون رکھنے والے کی طرح میں نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر دوست بنا رکھے ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں؟
جو کچھ میں کر رہاہوں کیا وہ درست ہے؟
میں جس کی مخالفت کر رہاہوں کیا وہ مخالفت دلائل پر مشتمل ہے یا بس سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہے؟
یہ بہت اہم سوالات پیں۔ کیونکہ میں کوئی بھیڑ، بکری یا گدھا نہیں ہوں جسکو جدھر کوئی چاہے ہانک کر لے جائے اور میں خاموشی سے انکے پیچھے چل پڑوں۔
میں ملکِ پاکستان کا وہ باوقار شہری ہوں جو سمجھ بوجھ رکھتا ہوں، حق و باطل میں پہچان کرتا ہوں کھوٹے اور کھرے کا فرق کرنا آتا ہے مجھے۔
میں اپنے مخالف کی مخالفت محض شخصی نظریے کی بنا پر نہیں کرتا بلکہ نظریات کی بنیاد پر کرتا ہوں۔ میرا مخالف اگر درست بات کہے گا تو اسکو تسلیم کروں گا اور میرا اپنا لیڈر اگر غلط بات کرے گا اور الفاظ کے جال میں پھنسا کر الجھانے کی کوشش کرے گا تو میں اس کے خلاف بولوں گا۔
عزیزانِ من! میں پاکستان کا وہ شہری ہوں کہ جو محض سوشل میڈیا کی خبروں جو کہ اکثر و بیشتر تو ہوتی ہی جھوٹ اور پراپیگنڈے پر مشتمل ہیں ان کا یقین کرنے کی بجائے ہمیشہ ہر واقعے کے بعد اس جماعت کے بیانیے کا انتظار کرتا ہوں تب جاکر انکی تنقید کرتا ہوں یا انکی سپورٹ کرتا ہوں۔
میں اَللّٰهﷻ کے کرم سے مسلمان ہوں، مسلمانوں کے گھر پیدا ہوا ہوں، مسلمانوں کی مساجد سے تعلیم و تربیت حاصل کی ہے۔میں اپنے چند لائیکس اور فالوررز بڑھانے کیلئے کسی قادیانی کی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔ میں بہت گناہ گار ہوں مگر میں ہر اس بندے کی عزت کرتا ہوں جو سنتِ اولیاء سے لے کر سنتِ تبع تابعین، سنتِ تابعین، سنتِ صحابہ، سنت خلفائے راشدین و اہلبیت اور سنتِ رسول ﷺ پر عمل کرتا ہو۔
میں علماء و مشائخ اور دینی مذہبی جماعتوں کے خلاف کسی بھی قسم کے بیان سے پہلے اس جماعت یا تحریک کا مؤقف ضرور سنتا ہوں۔
میں عالم اسلام، علماء اسلام، اسلام پر عمل کرنیوالی تحریکوں کے خلاف کسی بھی لابی کا حصہ نہیں بنوں گا۔۔
کیا آپ عہد کرتے ہیں؟
تحریر: راجہ اظہر حیات عطاری
ماشاءالله
TLP
ماشاءاللہ ہی اچھا کالم تحریر کیا اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی عزّتیں اور کامیابیاں عطا کرے