Protest of NCHD & BECS Teachers

ہم تمام میڈیا ہاؤسز سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم قومی کمیشن برائے انسانی ڈویلپمنٹ اساتذہ کے بیالسویں فیصلے کے مطابق یکم جولائی 2021 سے صوبوں میں منتقل ہو چکے ہیں، اور پنجاب کے علاوہ تمام صوبوں نے قومی کمیشن برائے انسانی ڈویلپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن سکول کمیونٹی اساتذہ کیلئے بہتر پالیسی بنا کر باقاعدہ سکول ایجوکیشن میں ضم کیا اور ان کی کم از کم پچیس ہزار تنخواہ کردی۔
پنجاب میں ہمارے ساتح لیٹریسی میں آٹھ ہزارسیلری کے حساب سے ڈال کر ظلم کیا جارہا ہے، جو ہمیں منظور نہیں، ہم ہر فورم پر جاچکے ہیں لیکن کسی نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔
تمام نیوز چینلز سے التجاء ہے کہ ہم اپنے مطالبات لے کر 7 فروری 2022 بروز سوموار دن دس بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر دوہزارقومی کمیشن برائے انسانی ڈویلپمنٹ اور چھے ہزار بیسک ایجوکیشن سکول کمیونٹی کے اساتذہ اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دینگے۔ سب میڈیا مالکان سے گزارش ہے کہ مظلوم اساتذہ کو حق دلانے کیلئے حکام بالا تک ہمارے مطالبات پہنچائے جائیں تاکہ ہم سڑکوں پر دھکے کھانے کے بجائے سکولوں میں قوم کے مستقبل کو اچھے سے تیار کر سکیں۔
کسی بھی عظیم معاشرے کی بنیاد استاد ہی رکھتے ہیں تو آپ سب بھی ہمارے جائز مطالبات منوانیں میں کردار ادار کریں اور اساتذہ کو عزت سے اپنا کام پر معمور رہنے کا موقعہ دیں۔
میڈم سمیرا کنول صاحبہ
03203883327
صوبائی صدرقومی کمیشن برائے انسانی ڈویلپمنٹ فیڈر ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب
محمد امین صاحب
03346914067
نائب صدرقومی کمیشن برائے انسانی ڈویلپمنٹ فیڈر ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب
رانا محمد اعظم صاحب
03027383298
فنانس سیکریٹری و مرکزی ترجمان