کشمیر کیوں نا بنا پاکستان

Article by Zain Rizvi
ہم نے آج تک کشمیریوں کے لیے نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم مسلمانوں کے لیے کیا کیا؟
پانچ منٹ کی خاموشی، ترانے ، نعرے لگانے اور یکجہتی ریلی کے سوا کچھ نہیں کیا، اس کے سوا ہم اور کچھ کر بھی نہیں سکتے
آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
کل جیسے اہل نظر کہتے تھے ایران صغیر
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ
کشمیریوں سے زیادہ ہم خود مظلوم بنے بیٹھے ہیں، کہ جی اگر ہم کچھ کاروائی کریں گے تو نام نحاد اقوام متحدہ ناراض ہو جائے گی، ہم سے اپنی امداد واپس طلب کر لی جائے گی۔
۷۵ سال ہم اقوام متحدہ کے تلوے چاٹ رہے کہ جی وہ ہمیں کشمیر لے کر دے گا
لیکن کیا 75 سال سے اس نے لے کر دیا ؟
نہیں نا تو یاد رکھنا نا ہی لے کر دے سکتا
کیونکہ جب ایک بات خدا تعالیٰ نے قران مجید فرقان حمید میں فرما دی ہے کہ
یہود و نصارٰی تم سے کبھی خوش نہیں ہونگے چاہئے ان کے لیے کچھ بھی کر لو۔
اقوام متحدہ سے جڑی ہماری تمام توقعات کے بارے میں علامہ اقبال کی پوری نظم ہے اس کے چند اشعار ہیں کہ
اس میں کیا شک ہے کہ محکم ہے یہ اِبلیسی نظام
پُختہ تر اس سے ہوئے خُوئے غلامی میں عوام
یہ ہماری سعیِ پیہم کی کرامت ہے کہ آج
صوفی و مُلّا مُلوکیّت کے بندے ہیں تمام
ہے طواف و حج کا ہنگامہ اگر باقی تو کیا
کُند ہو کر رہ گئی مومن کی تیغِ بے نیام
ہمارے حکمران جنہوں نے 75 سال کشمیریوں کے نام پہ ہم سے ووٹ لیے اور لیتے آ رہے ہیں انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا کشمیر کیلئے؟
کشمیریوں پہ جو ظلم ہو رہا ہے اس ظلم میں ہم، ہمارے حکمران، بلکہ یہ کہنا بے جا نہیں ہو گا کہ حکمرانوں سے زیادہ ہم زیادہ ظالم ہیں اور ہمیں نا چاہتے ہوئے بھی اس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔
کیونکہ آج تک ہم نے ان لوگوں کو حکمران ہی نہیں بنایا جن میں صلاحیت، سلطان صلاح الدین ایوبی جیسی ہو، بہادر شاہ ظفر جیسی ہو، شیر شاہ سوری جیسی ہو، ٹیپو سلطان جیسی ہو، نور الدین زنگی جیسی ہو
ہم نے اج تک جنہیں بھی حکمران بنایا انہوں نے کشمیریوں، دوسرے مظلوم مسلمانوں کے لیے تو درکنار پاکستان کے لیے کچھ نہیں،
جو بھی آتا پاکستان کو لوٹتا ہے پھر باہر بھاگ جاتا
ہم کب تک ایسے اپنے مسلمان بھائیوں کے قاتل بنتے رہیں گے اب وقت ہے کہ ہم کو غفلت کی نیند سے جاگنا ہو گا اور ان کو آگے لانا ہو گا جو زبان سے زیادہ زور بازو اور اللہ کے حکم پر یقین رکھتا ہو، جیسا کہ
علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے فرمایا ہے کہ
کشمیر بنے گا پاکستان مگر شمشیر کے ساتھ
آخری بات: اگر کشمیر حاصل کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو وہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے فرما دیا ہے
زور بازو آزما، شکوہ نہ کر صیاد سے
آج تک کوئی قفس ٹوٹا نہیں فریاد سے
تحریر: زین رضوی