وفا کی کہانیاں

خوبصورت وفا
جنگ بدر سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے جنگ کے بارے میں اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مشورہ فرمایا: مہاجرین میں سے سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے گفتگو کی اور خوب اچھی باتیں کیں، اور پھر آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے چاہا کہ انصار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی رائے کو سنا جائے ، خاص طور ان سے جنھوں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آپ کا دفاع کریں گے اور آپ کی دعوت کی حمایت کریں گے، ان میں سے مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کر گزریں (جس چیز میں ) آپ کا اللہ آپ کو دیکھنا چاہتا ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے دائیں بائیں اور آپ کے ہاتھوں کے درمیان اور آپ کے پیچھے سے لڑیں گے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالی آپ کو فتح نصیب فرما دے، پھر سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ، ہم آپ پر ایمان لائے اور ہم نے آپ کی نبوت کی تصدیق کی اور گواہی دی کہ آپ جو کچھ لے کر آئے ہیں وہ حق ہے، اور ہم نے اس کے لیے آپ کو عہد و پیمان دیے ہیں، تو اے اللہ کے رسول ! آپ آگے بڑھیں جس چیز کا آپ نے ارادہ فرمایا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پس آپ اللہ کے بابرکت نام کے ساتھ چلیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی کو انصار کی رائے پر بہت خوشی ہوئی، اور ان کے اخلاص اور ان کے وعدوں کی وفاداری کو سراہا اور پسند فرمایا۔
نوٹ: یہ چھوٹی سی کتاب عربی سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کی جارہی ہے۔
تالیف : مصطفی احمد علی
مترجم: حافظ محمد ریحان