وفا کی کہانیاں

باوفا شوہر
(حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی اپنی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنھا سے کمال محبت و وفا)
سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنھا آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی پیکر و محبت وفا میں بہت زیادہ مثالی بیوی تھیں۔ جب آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے وہ خوش ہوتیں، اور جب آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم غمگین ہوتے تو وہ غمگین ہوجاتیں۔ اور سخت وقت میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ دیتی تھیں۔ اور اللہ کی راہ میں آنے والی بہت سی مصائب وپریشانیوں کو برداشت کیا کرتیں تھیں۔
اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اپنی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنھا کی ان ساری خدمات کی قدر کرتے اور سراہتے تھے۔ اور بخوبی واقف بھی تھے۔
اور جب آپ رضی اللہ تعالی عنھا کا انتقال ہوگیا۔
تو اس کے بعد بھی آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی اپنی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنھا سے وفا ومحبت اسی طرح قائم تھی۔ یہاں تک آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنھا کی سہیلیوں کی عزت وتکریم اور ان کو تحفے وتحائف بھیجا کرتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم آپ رضی اللہ تعالی کی سہلیوں اور اقارب کو انکی وفات کے بعد دیکھتے تو خوش ہوتے تھے ۔ ہمیشہ اپنی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنھا کو خیر سے یاد فرمایا کرتے تھے اور آپ کی تعریف کیا کرتے تھے۔
ایک مرتبہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ان کی بہت سے زیادہ تعریف کی تو آپ رضی اللہ تعالی عنھا کو غیرت نے گھیر لیا(جو ہر عورت میں فطری چیز ہے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگیں: وہ کیا تھیں؟ ایک بوڑھی عورت کے سوا کچھ نہیں، کیا اللہ تعالی نے آپ کو اس کے بدلے بہتر بیوی سے نہیں نوازا؟ تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بہت ناراض ہوئے اور آپ رضی اللہ تعالی عنھا سے فرمایا: اللہ کی قسم ، اللہ نے مجھے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں دی۔ اس نے مجھ پر اس وقت ایمان لایا جب لوگ میرا انکار کر رہے تھے، اس نے میری تصدیق کی جب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے اور اپنے مال سے میری مدد فرمائی جب لوگوں نے مجھے اپنے مالوں سے محروم کر رکھا تھا، اور خدا نے مجھے دوسری عورتوں کو چھوڑ کر اس سے میں سے اولاد عطا کی۔
نوٹ: یہ چھوٹی سی کتاب عربی سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کی جارہی ہے۔
تالیف: مصطفی احمد علی
مترجم: حافظ محمد ریحان