غریب ووٹر اور عیاش وزارء
Article by Shakir Rizvi
انسانیت کی خدمت کرنا اور حق والوں کے ساتھ کھڑا رہنا بہت ثواب کا کام ہے مگر آج انسانیت کے نام پر حکمران عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں، آج پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے مہنگائی کے طوفان نے ہرغریب کا چولہا بند کر دیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں جو بھی حکمران اس قوم پر مسلط ہوئے سب نے اس قوم کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا، جس نے بھی حکومت کی عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں دیا بلکہ عوام کے پاس جو کچھ تھا وہ بھی لوٹ لیا، ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کر کے، کبھی کھانے پینے کی اشیاء پر، تو کبھی گیس بجلی پٹرول پر، تو کبھی کسی اور طریقہ سے ہر جگہ سے اس قوم کا ہی گلا کاٹا جا رہا ہے
پاکستان کے عوام کب اپنا قبلہ درست کریں گے؟
آخر کب تک غلامی کی زندگی گزاری جاۓ گی؟
ایک طرف باپ اپنے بیٹے کو فروخت کرتا نظر آتا ہے تو ایک طرف ماں اپنی بیٹی کو فروخت کرتی نظر آتی ہے۔ کبھی یہ بھی سننے کو ملتا ہے شوہر نے بیوی بچوں سمیت خود کشی کرلی وجہ یہ بتائی جاتی ہے مہنگائی اتنی ہے کے گھر کا، بجلی گیس کا بل ادا کرو یا اپنے بیوی بچوں کو کھانا پیش کروں۔
جب اس معاشرے میں جب دوسری طرف نظر کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے وزیر اعظم صاحب نے یا وزیر اعلی صاحب نے یا وزیر خزانہ صاحب نے اعلان کیا ہم اپنے وزیروں کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں
کروڑوں کی گاڑیاں دی جا رہی ہیں قومی خزانہ سے، پیٹرول قومی خزانہ سے، دنیا بھر کی عیاشی قومی خزانہ سے، انکی شاہ خرچیوں کے بل قومی خزانہ سے ادا کئے جاتے ہیں
ان سب کی عوام خود ذمہ دار ہے عوام نے ہی ان کو ووٹ دیا اور آج عوام خود ذلیل و رسوا ہو رہی ہے اور حکمران عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں کوئی بھی پاکستان کی عوام کا خیر خواہ نہیں
اب قوم کو خود فیصلہ کرنا ہوگا ان سب چور ڈاکوں سیاستدانوں ضمیر فروشوں کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا اور آخر میں پوری پاکستانی قوم کو دعوت فکر ہے آجائیں دین اسلام کی طرف پاکستان کو خوشحالی اور اس قوم کو اگر کوئی راحت سکون دے سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف اسلامی نظام ہے
آجائیں اسلامی نظام نافذ کرنے کے لیے اپنے قدم تیز کر دیں اور اس کے لیے عملی طور پر تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ کھڑے ہو جائیں
ان شاء اللّه وہ وقت دور نہیں جب نظام مصطفیٰﷺ رائج ہو گا
جب دین تخت پر آئے گا تو ہر مسلم عزت پائے گا پاکستان کبھی کفر کا غلام نہیں ہوگا پاکستان ایک خود مختار ملک ہوگا۔ ان شاءاللہ
لبیک لبیک لبیک یارسول اللّه ﷺ
تاجدار ختم نبوتﷺ
زندہ باد زندہ باد زندہ باد
تحریر: شاکر رضوی