یقینیات میں استقامت کی ضرورت ہے – 2

تالیف :حافظ محمد ریحان
قسط نمبر : 2
بسم اللہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ
یاد رہے رب تعالی نے انسانیت کی ہدایت کے لئے اپنے بہت سے پیغمبروں کو بھیجا اور سب سے آخر میں ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرمایا جن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ بعض لوگ دنیاوی لالچ میں آکر غیر مسلم ہوگئے۔ نعوذ باللہ من ذلک۔ یاد رہے رب تعالی نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے لئے دین اسلام کو پسند فرمایا اور قرآن پاک میں فرمایا
إن الدين عند الله الإسلام
ترجمہ: بے شک دین اللہ تعالی کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے(آل عمران 19)
ومن يبتغ غير الإسلام دينا فلن يقبل منه وهو في الآخرة من الخسرين
ترجمہ : اور جو تلاش گا اسلام کے بغیر کوئی اور دین تو وہ ہر گز قبول نہ کیا جائے گا اس سے اور وہ قیامت کو زیاں کاروں میں سے ہوگا(آل عمران 85)
آپ نے جان لیا کہ رب تعالی کے ہاں جو دین مقبول ہے وہ مذھب اسلام ہے اس کے مقابلے باقی سب ادیان باطل۔ یہ رب کا اٹل فیصلہ ہے اب اگر کوئی بندہ یہ بات کہے کہ سب ہی ادیان ومذاھب ٹھیک ہیں تو وہ اپنا محاسبہ خود کرے کے وہ کدھر جارہا ہے ، کیا وہ ہدایت پر چل رہا ہے یا گمراہی کے راستے پر چل رہا ہے۔ کیا وجہ کہ بنی آج اس نے غلط نظریہ اپنا لیا ، اس کے ایسے اعتقاد رکھنے کی کیا وجوہات ہیں یا تو اس نے رب تعالی کا یہ فرمان نہیں سنا اور نہ ہی اس اس فرمان کو پڑھا جسکا میں نے ذکر کیا یا پھر محض جہالت کی بنا پر اس نے غلط اعتقاد رکھنا شروع کردیا جو سراسر غلط ہے ، اس لئے
مجھے اور آپ کو اس پر استقامت کی ضرورت ہے کہ رب کے ہاں مقبول دین دین اسلام ہے اور سب سے اچھی ہدایت اسلام کی ہدایت ہے جس کو ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پھیلایا
خاص طور وہ مسلم فیملیز جو یورپ میں امریکہ لندن کینڈا میں رہائش پذیر ہیں ان کو چائیے کہ زیادہ سے زیادہ علماء کرام کے قریب رہیں ان سے وابسطہ رہیں اور اس عقیدہ پر مضبوطی سے قائم رہیں کے رب تعالی کے ہاں جو دین مقبول ہے وہ اسلام ہے۔ یقین رکھیں اور رب نے فرمایا
لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
ترجمہ: بے شک تمھاری راہنمائی کے لئے اللہ کے رسول (کی زندگی) میں بہترین نمنونہ ہے
(الاحزاب 21)
اللہ تعالی میری آپ کی ذریت کو قیامت تک رب تعالی دین اسلام پر قائم رکھے آمین۔
جاری ہے