کامیابی کے بارے میں سوچیں
Article by Tabassum Sheikh
کامیابی کیا ہے؟ کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ کامیابی کیا ہے اور کیسے حاصل کی جاسکتی ہے کامیابی حاصل کرنے کا دارومدار سارا آپ کی سوچ پر ہے آپ وہی بنتے ہیں جو آپ سوچتے ہیں اچھا سوچیں گے تو ہمیں کامیابی حاصل ہوگی اور اگر ہم کچھ سوچیں گے ہی نہیں تو کیسے کامیاب ہوں گے لہذا وہی سوچیں جو بننا چاہتے ہیں اگر ہم نے سوچا کچھ اور ہو تو ہم دوسری چیز کی خواہش ہو تو کبھی بھی وہ حاصل نہیں کرسکتے جس کے بارے میں میں سوچا نہ ہو اور یہ آپ کے اختیار میں ہے کہ اچھا سوچیں یا برا سوچیں
آپ سب کچھ بن سکتے ہیں بس سارا انحصار آپ کی سوچ کا ہے آج ہم وہاں پر ہیں جہاں ہماری سوچ ہمیں لے کر آئی ہے اور آئندہ بھی وہی جائیں گے جس کے بارے میں ہم نے سوچا ہو گا جیسے آپ نے سوچا مجھے اسکول پڑھنا ہے اور آپ نے اس کا پکا ارادہ کر لیا تو آپ داخلہ لینے اسکول میں جائیں گے نہ کہ مدرسے میں
آپ جس چیز کے بارے میں مسلسل سوچتے ہیں تو وہ چیز حقیقت بن کر سامنے آتی ہے آپ کا شعور جو کچھ سوچتا ہے آپ کا لاشعور وہی چیز پیدا کرتا ہے آپ کبھی وہ چیز حاصل نہیں کر سکتے جس کے بارے میں سوچا ہی نہ ہو اس دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو کامیابی کے بارے میں سوچتے ہیں
وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے جو یہ کہتے رہتے ہیں کہ مجھے تو کچھ بھی نہیں آتا میں کچھ بھی نہیں کر سکتا ہم سب کچھ کر سکتے ہیں مگر سارا دارومدار سوچوں پر ہے اگر آپ ایک چیز کے بارے میں سوچ لیں کہ مجھے یہ جس حاصل کرنی ہے تو آپ کو چیز حاصل کرنی ہے تو آپ وہ چیز حاصل کر سکتے ہیں
اس لیے اچھا سوچیں دنیا خصوصا پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کامیابی اور خوشحالی کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں اگر آپ نے کبھی کامیابی کے بارے میں سوچا ہی نہیں تو کامیابی کیسے حاصل ہوگی
ہر چیز کا ایک اصول ہوتا ہے ویسے ہی کامیابی کا بھی ایک اصول ہے کہ یہ اچانک اور خودبخود حاصل نہیں ہوتی بلکہ اسے حاصل کرنا پڑتا ہے کوئی بھی چیز حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کے حصول کے لیے سوچنا پڑتا ہے
اگر آپ ناکام ہیں تو آپ نے کبھی کامیابی کے بارے میں سوچا ہی نہیں لہٰذا سوچیں کامیابی کا سوچیں دنیا میں صرف وہی لوگ عظیم کامیابی حاصل کرتے ہیں جو ہارنے کا حوصلہ اور جرات رکھتے ہیں
کوئی بھی انسان پہلی مرتبہ میں کامیاب نہیں ہوتا ۱۰۰ میں سے ۹۹ فیصد لوگ پہلی بار میں ناکام ہوتے ہیں اور صرف ایک انسان ایسا ہوتا ہے جو پہلی بار میں ہی کامیاب ہوتا ہے تو ہم اگر ان ۹۹ فیصد لوگوں میں ہو تو کیا ہم محنت کرنا چھوڑ دیں گے یہ بات ذہن نشین کر لیجئے کہ آپ کامیابی کا سفر ناکامی سے پہلے طے نہیں کرسکتے آپ اس وقت ناکام ہوتے ہیں جب آپ کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں آپ پانی میں گرنے سے نہیں ڈوبتے بلکہ اس میں میں پڑے رہنے سے ڈوبتے ہیں جو کبھی گرا نہیں وہ کبھی چلا نہیں
آپ نے بچوں کو تو دیکھا ہوگا نہ کہ ان کے والدین ان کو چلاتے ہیں وہ پہلی بار میں تو نہیں چل پڑتے ایک بار ناکام ہوتے ہیں دو بار تین بار ناکام ہوتے ہیں لیکن چوتھی بار چلتے ہیں جب ایک بچہ ہار نہیں مانتا تو ہم تو پھر بڑے ہیں ہم کیسے ہار مان سکتے ہیں
کامیابی کے لیے آپ کو خطرہ مول لینا ہوگا کامیابی کے لئے ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا ایک بار نہیں بار بار لیکن اگر ہم ثابت قدم رہیں تو ضرور ہم کامیاب ہوں گے
ہم نے بات سوچ سے شروع کی تھی اور ہم کہاں آگئے تو آپ سوچیں آپ سوچیں کہ مجھے اپنی تقدیر بدلنی ہے اور اُن حالات سے نکلنا ہے جو آپ کو پسند نہ ہو اور یہ سب کس سے ہو گا؟ آپ کی سوچ سے
جب آپ کی سوچ بدلے گی تو آپ کے توقعات بدلیں گے جب آپ کے توقعات بدلیں گے تو آپ کا رویہ بدلے گا جب آپ کا رویہ بدلے گا تو آپ کا کردار بدلے گا اور جب آپ کا کردار بدلے گا تو آپ کے کارکردگی بدلے گئے اور جب آپ کے کارکردگی بدلے گی تو آپ کی زندگی بدل جائے گی
رات کو سوتے وقت اور صبح اٹھتے وقت اس کو کم از کم دس مرتبہ دہرائیں کہ مجھے اللہ کی مدد سے اپنی سوچ بدلنی ہے اور کامیاب ہونا ہے اِنْ شَاء اللّٰہ
تحریر: تبسم بنت انور شیخ
Masha allah