مساجد نے ہمیں آئینہ دکھا دیا

Article by Hafiz Muhammad Rehan
نوٹ: یہ تحریر عربی سے اردو میں ترجمہ کر کے پیش کی جارہی ہے۔
میں نے ایک مسجد میں نماز پڑھی اور ایک بوڑھے شخص نے میری طرف متوجہ ہوکر میرے کان میں کہا : آپ ذرا مسجد کی پہلی صف کی طرف دیکھو اور نماز پڑھنے والے کے چہروں کو دیکھو چیک کرو۔ پس میں نے ویسے ہی کیا پھر میں نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا : کہ (آپ نے ایسا کرنے کا کیوں کہا) کیا مقصد ہے؟ اس بزرگ نے فرمایا: کیا تونے پہلی صف میں کسی امیر آدمیوں، جاہ و مرتبہ والے یا کسی افسران کو دیکھا ہے؟
میں نے کہا : بہت کم
اس بزرگ نے فرمایا : پہلی صف میں سارے کے سارے یا ان میں سے اکثر کام کرنے والے مزدور لوگ ہیں یا تو وہ گاڑی ڈارئیور ہیں یا عام مزدور ہیں یا چھوٹی ملازمت کرنے والے لوگ ہیں۔
میں نے کہا : جی آپ نے صحیح فرمایا۔
اس بزرگ نے فرمایا : اللہ تعالی کے ہاں ہمارے مرتبے بھی اسی طرح ہیں۔ اور اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے فرمانے لگے اب آپ میری جگہ کو دیکھو اور اپنی جگہ کو بھی دیکھو کہ آپ چوتھی یا پانچویں صف میں ہو گویا کے اسی طرح آپ قیامت کے دن ہوگے۔ پھر بزرگ فرمانے لگے اللہ کی مساجد کے کیا کہنے آج ہمیں رسوا کردیا اور ہماری منازل جو رب کے ہاں ہیں اسے بیان کردیا۔ مجھے اس بزرگ کی بات نے حیرت و تعجب میں میں گم کردیا اور میری پشت پر بہت زور دار تپھڑ رسید کردیا تھا۔
اور میں نے اللہ تعالی کا فرمان کو دہرایا
والسابقون السابقون اولئک المقربون
ترجمہ:اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گے وہی مقرب بارگاہ ہیں
اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگ اذان دینے میں اور پہلی صف میں کھڑے ہونے کے (ثواب) کے بارے میں جان لیں تو ضرور وہ گھٹنو کے بل گھسیٹتے ہوئے آتے۔
اے میرے بچے: آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا یہ کلام ان کے بارے میں ہے جو پہلی صف سے لیٹ آتے ہیں اور تو کیا کہے گا اسکے بارے میں جو سرے سے نماز پڑھتے ہی نہیں یا صرف جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں!
ان کے درجات و منازل جنت میں کدھر ہوں گے؟
آپ اس پیغام کو آدمیوں، عورتوں اپنے بچوں کو بھیجو تاکہ وہ اس سے عبرت پکڑیں اور اپنی نمازوں میں درستگی لائیں اور اسی طرح خواتین کو بھی چائیے کہ وہ پانچ وقت کی نماز کی حفاظت کریں۔
اے اللہ ہماری عبادتوں میں جو کمی و کوتاہی ہوگئی ہے تو اس پر رحم فرما اور تو مجھے میرے والدین کو مومنین کو روز جزا کے دن بخش دے۔ آمین
والسلام
الکاتب: حافظ محمد ریحان
