ہدایات برائے پولنگ ایجنٹ

پولنگ سکیم کے تناظر میں پولنگ ایجنٹس کی لسٹ اور ٹریننگ جلد از جلد مکمل کروائیں۔

ہر پولنگ اسٹیشن پر دو سے تین اضافی ایجنٹس ضرور تعینات کریں جو کہ پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہیں۔

پولنگ کے دن پولنگ ایجنٹس ایک گھنٹہ قبل اپنے شناختی کارڈ اور تعیناتی لیٹر کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچ جائیں۔

ووٹر لسٹ ، ڈائری اور دو پین ساتھ رکھیں اور پولنگ آفیسرز کے نام اپنی ڈائری میں درج کریں۔

پولنگ اسٹیشن کے متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز سے ہر بار استعمال ہونے والی ووٹنگ بک کا سریل نمبر نوٹ کریں ، باکس سامنے رکھیں اور باکس بھر جانے کی صورت میں اضافی سیل لگوائیں اور نمبر نوٹ کریں ، مہر خفیہ جگہ پر لگائیں.

پولنگ شروع ہونے سے قبل خیال رکھیں کہ بیلٹ باکسز خالی ہوں ، بیلٹ باکسز پر لگائی جانے والی چارو سیلوں کے نمبر نوٹ کریں ، بیلٹ باکسز نمایاں جگہ پر رکھیں۔

پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے دیے جانے والے اجازت نامہ فارم اور خالی بیلٹ باکسز کی تشخیص کی فارم پر لازمی دستخط کریں۔

ہر آنے والے ووٹرز کا شناختی کارڈ اصلی ہو ، البتہ ایکسپائر شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جاسکتا ہے۔

پولنگ ختم ہونے پر غیر متعلقہ فرد کو باکسز کو ہاتھ مت لگانے دیں یہ کام پولنگ سٹاف کا ہے کیونکہ گنتی وہی کریں گے۔

خیال رہے کہ آپ کے بیلٹ پیپر مخالف پارٹی کے بیلٹ پیپرز کے نیچے نہ رکھیں جائیں کہ اس وجہ سے آپ کے ووٹ مخالف پارٹی کے ووٹ شمار کر لیئے جائیں گے۔

الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 90 کے تحت آپ کا قانونی حق ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسرز سے اپنا متعلقہ فارم ان کے دستخط کے ساتھ وصول کریں۔

پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ آفیسرز سے فارم 45 اور 46 (جن پر پریذائیڈنگ آفیسرز کے دستخط ، مہر اور نشانِ انگوٹھا موجود ہیں) لیئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔
