ریاست مدینہ

Article by Sima Rizvia
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہﷺ تاجدارِ ختمِ نبوّتﷺ زندہ باد زندہ باد زندہ باد
لاکھوں سلام اُس مردِ قلندر پر جس نے ہماری زبانوں پر يہ نعرہ جاری کیا جس نے ہمیں سکھایا کہ حضور جانِ جاناں صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ناموس رسالتﷺ و ختمِ نبوّتﷺ کا مسلہ جب آئے تو کیسے گستاخوں کو لگام ڈالنی ہے
آج لوگ باتیں کرتے ہیں کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے لیکن جب بات حضورﷺ کی ناموسِ رسالتﷺ و ختمِ نبوّتﷺ کی آئے تو نا آؤ دیکھنا ہے نا تاؤ بس مَن٘ سَبَّ نَبِیًّا فَاق٘تُلُو٘ہُ کہہ کر پہرہ دینا ہے
بابا جی نے مِلت کے جوانوں کو جو عشق نبیﷺ کا جام پلایا پورا کفر زور لگا لے مگر یہ رکنے والے نہيں۔ ہمیں مل کر ایک اسلامی ریاست قائم کرنی ہے بابا جان علیہ رحمہ کے مِشن کو گھر گھر پہنچانا ہے عزت صرف اسلام میں ہے اسلام اپنی پاور رکھتا ہے آج سے چودہ سو سال پہلے نہ کوئی میڈیا تھا نہ سوشل میڈیا اسلام نافذ ہوا اَمن سے اخلاق سے اور تلوار سے، بہت سے یزید آئے بہت سے مٹ گئے لیکن باقی رہا تو رسول اللہﷺ کا دین حَسن!
اگر ایمانی طاقت ہو تو ویل چیئر پر بیٹھے بابا جان کی للکار پورے کفر کو ہلا دیتی تھی آج ہمیں خود سے یہ عہد کرنا ہے ہم بابا جی کا پیغام ہر گھر ہر گلی ہر شہر ہر گاؤں میں پہنچائیں گے اور بابا جی کے مشن کو پورا کریں گے ان شاء اللہ تعالیٰ
ہمیں حکومت کا اسلام نہیں اسلام کی حکومت چاہیئے وہ ریاست جس نے اپنے مفاد کی خاطر ختمِ نبوت کے مسئلہ پر خاموشی اختیار کی اور حضورﷺ کی ناموس اور عزت پر پہرہ نہ دیا جس نے غریب عوام کا جینا حرام کیا اور لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا، کیا یہ ہے ریاست مدینہ؟ ریاست مدینہ وہ تھی جب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بوڑھی خاتون کو جب تکلیف میں دیکھا تو فورن دوڑے اور اس خاتون کو اناج اور دینار دئیے اور کہا کہ عمر کو معاف کردو اور اس خاتون سے حلف لیا اور دو گواہوں کے سامنے وہ حلف تحریر کروایا اور کہا جب میں اس دنیا فانی سے رخصت ہوجاؤں تو یہ تحریر شدہ حلف میرے کفن میں رکھ دینا یہ ہے ریاست مدینہ۔
آئیں اپنے قائد حافظ سعد حسین رضوی کے ہمراہ وہ ریاست قائم کریں جس میں صداقت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی ہو عدالت عمرِ فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی ہو سخاوت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی ہو اور شجاعت وبہادری مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی ہو جب وقت آئے حضورﷺ کی عزت اور ناموس پر پہرہ دینے کا تو شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی ہو”
لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ ﷺ
تاجدارِ ختمِ نبوت ذندہ باد ذندہ باد
تحریر:سیماء رضویہ