سلسلہ تصحیح غلط مکالمات

Article by Hafiz Muhammad Rehan
بسم اللہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ
( 1 )
کچھ لوگوں یہ باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ
فلاں شخص غیر نمازی اس نماز پڑھنے والے سے زیادہ بہتر ہے کیونکہ نماز پڑھنے والا کچھ غلط برائیاں بھی کرتا ہے۔
یاد رہے جو نماز پڑھنے والا ہے وہ بے نمازی سے بہرحال اچھا ہے کہ وہ رب کا وہ حکم جو رب نے دیا ہے اس کو بجا لا رہا ہے اور اس کو مزید چائیے کہ وہ اپنی نماز کو دیکھے کہ کس وجہ سے اس کی نماز اسکو برائیوں سے نہیں روک پا رہی اس کو سوچنا ہوگا۔ اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔
اور جو نماز نہیں پڑھتا اس کو چائیے کہ وہ نماز کی طرف لوٹے، نماز کو ادا کر کے رب کا شکر ادا کرے، کیونکہ نماز نہ پڑھنے والوں کے لئے سخت سزا کا رب نے بیان فرمایا ہے۔
اور آخر میں سب کو یہ بات ذھن میں رکھنا ہوگی کہ
رب نے فرمایا: تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ عظمت وشان والا وہ ہے جو رب سے زیادہ ڈرتا ہے۔ یہ معیار رب کا دیا ہوا ہے۔ اس لئے مجھے اور آپ کو چائیے کہ لوگوں کا تزکیہ اگر کرنا ہی ہے تو برائیوں کا دفاع کرکے نہ کریں بلکہ جو برائی ہے اس کو بوقت ضرورت و حاجت بیان کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ امت محمدیہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی شان یہ ہے کہ وہ نیکی کرنے کا کہتی رہتی ہے اور برائی سے روکتی ہے۔
اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے۔

( 2 )
کچھ لوگ اللہ تعالی کے احکام کی نافرمانی بہت بے باک ہو کر کرتے ہیں اور اس کے بعد یہ کہہ دیتے ہیں اللہ بخشنے والا ہے اللہ غفور رحیم ہے ایسے لوگوں کو قرآن پاک کی یہ آیت مبارکہ ہمیشہ یاد رکھنی چائیے
اعلموا ان اللہ شدید العقاب وان اللہ غفور رحیم
ترجمہ: جان لو کہ بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے اور بے شک اللہ بخشنے والا ہے۔
رب کے حکم کو ہم نے سن لیا، اس لئے مجھے اور آپ کو چائیے کہ اگر کبھی کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو فورا رب سے ڈرتے ہوئے اس کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اس سے معافی مانگنی چائیے اور استغفار کرنی چائیے کیونکہ مومن کی شان ہے کہ وہ رجاء وخوف کے درمیان رہتا ہے تاکہ شیطان کے بہکاوے میں نہ آجائے اور اسی طرح مجھے بھی اور آپ کو بھی چائیے کہ اگر غلطی گناہ سرزد ہوجائے تو اس پر بے باک نہیں ہونا بلکہ اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا ہے اور استغفار کرنی ہے وہ استغفار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے۔

( 3 )
کچھ لوگ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا پیارا نام لینے میں غلطی کرتے ہیں وہ میم پر زبر پڑھ دیتے ہیں اور کچھ لوگ حرف حاء کی جگہ حرف ھاء پڑھتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ یہ غلطی میں نے کچھ لوگوں کو اذان دیتے وقت سنی ہے اور کچھ کو گفتگو کے دوران غلطی کرتے دیکھا ہے۔ ہمارے پیارے لجپال آقا کا نام مبارک محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے۔ پہلی میم کے اوپر پیش ہے اور اس کے بعد حاء ہے اور دوسری میم پر شد اور زبر ہے اور دال پر دو پیش ہیں۔ جو وقف میں نہیں پڑھی جاتیں۔
مجھے اور آپکو چائیے کہ ہم اپنے نبی مکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک بغیر غلطی کے ادا کریں۔ اور جو لوگ لا علمی یا غفلت کی بنا پر صحیح ادا نہیں کر پاتے انھیں پیار و محبت کے ساتھ آگاہ کریں۔ شکریہ
میرے اور آپ کے دل میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں اضافہ ہو۔
الکاتب : حافظ محمد ریحان
