TLP Press Release – Current Situation of Pakistan
پریس ریلیز : تحریک لبیک پاکستان
اپوزیشن عدم اعتماد سے پہلے فرانیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد پاس کروانے میں اپنا کردارادا کرے ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
ذاتی مفادات اور اقتدار کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
ناموس رسالت ﷺ کے نام پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے راہ فرار اختیار کر لی ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
ہمارے حکمرانوں کو معیشت کا جھوٹا احساس تھا ناموس رسالت ﷺ پر پہرہ نا دے سکے ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
ملک کے حکمرانوں کے ایمان کمزور ہو چکے جو کہتے ہیں کہ فرانس کو سخت جواب دیا تو سارے یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت نہیں کریں گے معیشت تباہ ہو جائے گی ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
فرانسیسی سفیر کے خلاف قرار داد پر اپوزیشن اور حکومت سمیت تمام اراکین اسمبلی کو ایک پیج پر اکھٹے ہو کر فرانس پر یہ واضح کرنا ہو گا کہ پاکستان ناموس رسالت ﷺ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
لاہور ( ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات اور اقتدار کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے گٹھ جوڑ کرلیا لیکن ناموس رسالت ﷺ کے نام پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے راہ فرار اختیار کرلی ۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہمیں اس قدر سخت جواب دینا چاہیے تھا کہ ساری دنیا جان لیتی مسلمان اپنی جان تو قربان کر سکتا ہے ، اپنا مال تو لٹا سکتا ہے لیکن گستاخ رسول ﷺ کو کبھی برداشت نہیں کر سکتا ۔ افسوس ہمارے حکمرانوں کو معیشت کا جھوٹا احساس تھا لیکن ناموس رسالت ﷺ پر پہرہ نا دے سکے ۔ مرکز سے جاری اپنے بیان میں حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کے ایمان کمزور ہو چکے ہیں جو یہ کہتے رہے کہ اگر فرانس کو سخت جواب دیا تو سارے یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت نہیں کریں گے ہماری معیشت تباہ ہو جائے گی ۔ یورپ میں گرے لسٹ سے نہیں نکالے گا ۔ اس خوف سے ہم ان کو جواب نہیں دے سکے مسلمان سرکار دو عالم ﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ہمارے جذبات کا مسئلہ ہے ، یہ ہماری محبت کا مسئلہ ہے اور یہ ہماری غیرت کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے پہلے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد پاس کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اگر ہم گستاخوں کے خلاف خاموش رہے تو ہمارا ایمان کہاں ہو گا ۔ اگر ہم گستاخوں کو جواب نہیں دیتے تو ہم قبر میں اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا منہ دکھائیں گے ؟ فرانسیسی سفیر کے خلاف قرار داد پر اپوزیشن اور حکومت سمیت تمام اراکین اسمبلی کوایک پیج پر اکھٹے ہو کر فرانس پر یہ واضح کرنا ہوگا کہ پاکستن ناموس رسالت ﷺ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔