ووٹ کس کو اور کیوں دیا جائے؟

Article By Fazal Ahmad Rajput
ووٹ بظاہر ایک پرچی ہے جو کاغذ کا ایک معمولی ٹکڑا ہے لیکن درحقیقت دیکھا جائے تو کاغذ کا یہ ٹکڑا بہت وزنی ہے اور اس کاغذ کے ایک ٹکڑے میں اتنی طاقت ہے جو کسی کے بھی اقتدار کی کایا پلٹ سکتا ہے۔
ووٹ ایک امانت ہے اور امانت کو اس کے مستحق تک پہنچانا فرض عین ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے
إِنَّ اﷲَ یَأْ مُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوْا الْأَمَانَاتِ إِلٰی أَھْلِھَا
ترجمہ: اللّٰہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے مستحقین تک پہنچایا کرو۔
دیکھا جائے تو کیا حقیقتاً ہم امانت کو اس کے مستحق تک پہنچا رہے ہیں ہم ایک اسلامی فریضہ کو محض گلیوں، نالیوں، کھمبوں، ٹرانسفارمروں کے چکر میں استعمال کرتے ہیں۔
یہ ساری تو وہ بنیادی سہولیات ہیں جو ہمارا حق ہیں اور جس سے ہم نابلد ہیں یہ سب فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ان چیزوں کے لالچ میں ہم امانت کو اس کے مستحق تک نہیں پہنچا پا رہے۔
یاد رکھیے ووٹ ایک شہادت ہے، اس شخص کے بارے میں جسے آپ ووٹ دے رہے ہیں آپ اس کے بارے میں شہادت دے رہے ہیں کہ یہ شخص ان تمام خوبیوں کا حامل ہے، اس کے اندر تمام قابلیتیں موجود ہیں، یہ امانت دار بھی ہے اور دیانت دار بھی۔
اب اگر اس شخص کے اندر یہ صفات موجود نہیں ہیں تو آپ ایک جھوٹی گواہی دے رہے ہیں اور جھوٹی گواہی کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور جھوٹی گواہی کو قرآن پاک میں شرک کے برابر قرار دیا گیا ہے۔
ہم میں سے اکثر لوگ ووٹ کی اہمیت سے ہی ناواقف ہیں، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ایک ووٹ ڈالنے سے کیا ہو گا۔ ہمارے ایک ووٹ سے کون سا یہ کامیاب ہو جائیں گے۔ تو یاد رکھیے آپ کا ایک ووٹ بھی تیر پیوست کا کام کرتا ہے، قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
خدارا ہوش کے ناخن لیں اور اس اسلامی فریضہ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ بروز حشر آپ سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا اسے محض گلیوں، نالیوں کے چکر میں نہ دیں۔
اپنے ووٹ کیلئے اس شخص کا انتخاب کریں جو اس ووٹ کا صحیح معنوں میں حقدار ہو۔ ہر دفعہ ایسے لوگوں کو اقتدار میں لاتے ہیں جو پچھلے 75 برسوں سے اس ملک کو لوٹ کر کھا رہے ہیں۔
آپ نے اتنے برسوں سے سب کو آزما لیا ہے سب کے جھوٹے وعدوں پر بہت اندھا اعتماد کر لیا ہے۔ خدارا اس دفعہ ہوش کے ناخن لیں اور اس دفعہ اپنا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو دیں۔ آپ نے سب پر اعتماد کیا ہے اس دفعہ تحریک لبیک پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھیں یہ آپ کو نا امید نہیں کریں گے۔
خدارا اس دفعہ گلیوں نالیوں کے چکر میں ملک دشمنوں کو اقتدار میں نہ لائیں جو ملک کو گدھ کی طرح نوچ کر کھا رہے ہیں۔
اس دفعہ اپنا ووٹ نظام مصطفیٰ کے حصول کیلئے دیں، جب ملک میں اسلامی نظام نافذ ہو گا ان شاءاللہ ہر شخص کو اس کے حقوق یکساں ملیں گے، ملک پاکستان کو صحیح معنوں میں ریاست مدینہ بنانے کیلئے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دیں۔
ہم میں سے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہم تحریک لبیک پاکستان کو کیوں ووٹ دیں؟ اس پر ہزاروں دلائل دے سکتا ہوں ۔ لیکن صرف ایک بات کہوں گی کہ آپ اتنے برسوں سے ان ملک دشمنوں کو ووٹ دیتے آ رہے ہیں تو کیا سوچ کر دے رہے ہیں۔
اس دفعہ ایک موقع تحریک لبیک پاکستان کو بھی دیں آپ نے سب کو آزمایا ایک بار ان کو آزمانے میں بھی حرج نہیں ہے اور مجھے امید کامل ہے یہ آپ کی امیدوں پر پورا پورا اتریں گے۔
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
وطن کو جو ماہتاب کر دے
اُداس چہرے گُلاب کر دے
جو ظُلمتوں کا نظام بدلے
جو روشنی بے حساب کر دے
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
از قلم: فضل احمد

