وفا کی کہانیاں

صحابہ کرام کی انتہائی وفاداری
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مکہ مکرمہ کی طرف آنے والے قبائل کو حج کے موسموں میں مکہ مکرمہ کی زیارت کی دعوت پیش فرمارہے رہے تھے۔ حج کے موسموں میں سے کسی ایک حج کے موسم کے موقع پر مدینہ منورہ سے ایک جماعت آئی اور اسکی ملاقات آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی اور آپ نے ان کو اسلام کی دعوت پیش فرمائی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دل ایمان کے لیے کھول دیے۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرماہا: کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا: آپ سے بیعت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: “یہ کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو، اور پانچوں نمازیں ادا کرو اور لوگوں سے کچھ نہ مانگو”۔ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی اور اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عہد کیا، اور وہ اپنے عہد میں سچے تھے، اور انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا، یہاں تک کہ ان کے پاس سے اگر کسی کا چابک بھی گر جاتا تو وہ کسی سے اسے دینے کو نہیں کہا کرتے تھے(کہ مجھے پکڑا دو )۔ اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے عہد کی تکمیل میں سے تھا کہ کسی سے کچھ نہیں مانگنا۔ (اور اس لئے وہ کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے۔ کسی قسم کا سوال نہیں کرتے تھے)
نوٹ: یہ چھوٹی سی کتاب عربی سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کی جارہی ہے۔
تالیف: مصطفی احمد علی
مترجم: حافظ محمد ریحان