وہ ایک مرد مومن
Article by Bint E Hassan
چار سالوں میں جنہوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا تھا،کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہیں؟؟
اتنے کم عرصے میں پورا عالم کفر جن کی وجہ سے سیخ پا تھا جانتے ہو وہ کون ہیں؟
اتنے تھوڑے عرصے میں امہ مسلم کو ایک لڑی میں جس نے پرو دیا جانتے ہو وہ کون ہیں؟
اتنے کم دورانیہ میں تو سیاسی پارٹیاں گلی محلوں سے نہیں نکلتیں؛لیکن تحریک لبیک ملک کی تیسری بڑی سیاسی پارٹی بن کر ابھری،جانتے ہیں کس کی وجہ سے؟؟
اقبال صاحب نے تو لفظ قرطاس پر بکھیر دئیے؛ لیکن اقبال کی اصل فکر کس نے سمجھائی جانتے ہو وہ کون ہیں؟
پیسہ ،شہرت ،بیماری نہ کوئی مجبوری جس کا راستہ روک سکی، جانتے ہو اس صدی کا وہ مردِ مجاہد کون ہے؟
ساری دنیا کی بڑی بڑی ایجنسیاں انگشت بد نداں ہو گئی آخر وہ کون ہے؟
اپنے کیا تو بیگانہ کیا سب کے سب ششدر رہ گئے کہ آخر اسلام کی تاریخ میں پھر سے کوئی مردِ قلندر اٹھ کھڑا ہوا ہے آخر وہ کون ہے؟؟
وہ لاکھوں چلنے والوں ،دوڑنے والوں سے زیادہ بہادر ،نڈر اور باہمت ،آخر وہ کون ہے؟ جس کی بظاہرے جسمانی معذوری بھی آڑے نہ آسکی اور کم وبیش پانچ سے چھ سال کے عرصے میں انہوں نے کروڑوں لوگوں کے ذہن بدل کر رکھ دئیے، سینکڑوں لوگوں کو زندگی کا اصل مقصد سمجھا دیا، ارے صاحب سنتے جائیے،اس مردِ کامل کے پاس لاکھوں کا بیش قیمتی کوئی موبائل نہیں ، نہ ہی کوئی 4G یا 5G؛ نہ ان کے گھر ٹی_وی ،نہ ہی کسی میڈیا چینل پر ان کی خبر چلتی نہ ہی ملک کا کوئی اخبار ان کی خبر چھاپتا ،نہ ہی ان کے پاس بڑی گاڑیاں، نہ ہی کوئی بینک بیلنس، نہ نوکر چاکر نہ کوئی کوٹھی بنگلہ؛نہ ہی ان کے ساتھ دنیاوی کوئی طاقت کھڑی؛ وہ سفید ریش والا مردِ قلندر تن تنہا اس سفاک،لالچی دنیا سے مقابلہ کرنے نکلا؛ آخر وہ ہے کون؟
لیکن
ان کا ایمان اتنا مضبوط کہ جس کی گرمائش سے انہوں نے تن تنہا کسی قسم کا عذر یا لچک دئیے بغیر اتنے کم عرصے میں حقیقی اسلامی فکر سے پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا اور باوار کروایا دیا کہ ساری طاقتیں صرف اللہ تعالی کی ہیں۔
وہ مردِ خدا وقتِ مجدد ،ولی کامل الشیخ الحدیث علامہ مولانا خادم حسین رضی رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔ جنہوں نے کم ترین عرصے میں تیز ترین شہرت حاصل کی ؛شہرت بھی ایسی جو ابدی ہو جائے، جو مثل بن جائے،جس کے تذکرے اپنے کیا تو بیگانے بھی سنائیں؛ جو میدانِ عمل میں آیا تو امیر المجاہدین بن گیا اور جو فانی دنیا سے گیا تو امیر المومنین لگا۔
نقطہ پرکار حق مرد خدا کا یقیں
اور عالم تم، وہم و طلسم و مجاز
عالم ہے فقط مومن جانباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحب ادراک نہیں ہے
تحریر: بنت حسن