وہ کون تھا ؟

Article by Waqas Mondra
تھی جس کے ہاتھ میں اسلام کی تلوار
مُجھ سے پوچھو کہ وہ سفید ریش کون تھا
تھا اک جرأت کی مثال بہادری جسکے پہلو میں
شمشیر و بے نواح میں بتاتا ہوں
تمہیں وہ کون تھا
وہ کون تھا جس کے نام سے لرزتے تھے ایوان کفر کے
یہود کے پیروکاروں آو میں بتاتا ہوں کہ وہ کون تھا۔
وہ مردِ قلندر پاسبانِ استقامت تھا وہ جود و بے نیاز تھا وہ تھا تو فقط نرم گوشہ لیکن دشمنانِ دیں و ملت کیلئے من سب نبی فاقتلوہ والی تلوار تھا وہ تھا تو اشراف المخلوقات میں سے ہی لیکن وہ بھیجا گیا تحفہ رسول تھا وہ نیک سیرت و شریعت کا علمبردار تھا وہ دکھنے میں بھی عام سا انسان نہیں لگتا تھا، واللہ وہ حسین چہرا بتاتھا کہ وہ عظیم ہے،
وہ تھا تو خوبصورت لیکن وہ دنیائے حسیں کا تاجدار تھا وہ دکھنے میں تو معذور سا لگتا تھا لیکن اسکے اک آنکھ کے اشارے نے یہود کے ایوانوں میں ہیبت ڈال رکھی تھی،
اب بھی تم پوچھتے ہو وہ کون تھا وہ عاشق اکبر تھا تلوار خالد تھا جرأت حیدر تھا سخاوت عثمان تھا فاروقی للکار تھا استقامت حسین تھا ظلم کا برداشت تھا سخت اذیت ظلم و بربریت میں رباب کا پیروکار تھا وہ فاتح فیض آباد تھا اندازِ ابو دجانہ تھا کفر کیلئے تلوار ذوالفقار تھا عطائے امام الانبیاء تھا بنیادِ نظام مصطفیٰ رکھنے والا بانی تحریک لبیک پاکستان تھا راہِ عظیمت کا مسافر تھا
کلامِ اقبال تھا حافظ قرآن تھا حافظِ احادیث مبارکہ تھا حافظِ گردان تھا عالم دین تھا مفتی تھا مجدد تھا علومِ قرآن میں مہارت رکھنے والا استاد تھا اک رات میں قرآن سنانے والا بہترین قاری تھا پیکرِِ شرم و حیاء کا علمبردار تھا چمنستانِ رضا کا خوشبودار اک پھول تھا بردبار تھا علم کے میدانو کا بے تاج بادشاہ تھا وقت کے فرعونوں سے ٹکرانے والا طوفان تھا خطباتِ رسول پڑھنے والا تھا اقبال کے اشعار کی تشریح کرکے سمجھانے والا ترجمان اقبال تھا حافظِ اقبال تھا احترام اقبال تھا
اب بھی تم پوچھتے ہو وہ کون تھا
وہ وہی تھا جس کو حالت معذوری میں 6 ماہ پابندِ سلاسل کی زنجیروں میں رکھا گیا تھا لیکن چہرے پہ مایوسی کی اک جھلک دیکھنے کو نا ملی
وہ تھا تو وہیل چیئر پر لیکن ہم معذوروں کو اک مضبوط جان دے گیا
عالم کفر و انکے پیروکاروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا اسلام کا شیر تھا
مرد حر وارثِ صلاح الدین ایوبی طارق بن زیاد و وارثِ انبیاء تھا
ولی کامل شیخ طریقت پیکر و عاشق رسول عاشقِ صادق و عاشق غار چار یار حافظ اقبال حافظ قرآن مجدد دوراں قائد ملت اسلامیہ بابائے سعد و انس حضرت علامہ مولانا فنافی خاتم النبیین حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ تھا۔۔
تحریر: وقاص موندرہ