تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ کیوں دیں
تحریک لبیک یارسول الله ﷺ ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو 26 جولائی 2017 کو الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہوئی۔ اس پارٹی کے وجود کا مقصد حضور ﷺ کے دین کا نفاذ ہے۔
اس پارٹی کے سربراہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ الله عليه تھے۔ ان کے وصال کے بعد مجلس شوریٰ کے فیصلے کے بعد اب اس پارٹی کے نئے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی حفظہ اللّٰہ ہیں۔
تحریک لبّیک یارسول اللّٰہﷺ وجود میں کیسے آئی؟؟
اس تحریک کی بنیاد کا سبب29 فروری 2016 کوحکومت پاکستان کی طرف سے غازی ممتاز قادری رحمۃ الله عليه کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے بعد اگلے دن یکم مارچ کو لیاقت باغ، راولپنڈی میں ہونے والی نمازجنازہ میں کثیر عوامی اجتماع بنا.
اس پارٹی کے نفاذ کا مقصد ہی دین کو تخت پہ لانا اور ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کو قائم کرنا ہے اور نظام مصطفیٰ ﷺ کے حصول کیلئے اس پارٹی نے کئی قربانیاں دی ہیں.
اس پارٹی کا منشور “اسلام ، پاکستان اور عوام”
یعنی اسلام کو تخت پہ لا کے پاکستان کو سپرپاور بنا کے اسلام کے اصولوں کے مطابق عوام کی خدمت کرنا
یہ تین اصول ہی اس پارٹی کے منشور ہیں۔
لوگ کہتے ہیں کہ ہم تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کو ووٹ کیوں دیں؟
اس کے بہت سارے جواب ہیں میرے پاس آپ کے لئے
آپ باقی پارٹیز کو ووٹ کیوں دے رہے ہیں؟
آپ نے نون لیگ کو ووٹ دیے تو کیا کیا انھوں نے؟
انھوں نے تو الٹا ناموس رسالتﷺ کے قانون میں ترمیم کرنا چاہی۔ نبی کریمﷺ کی ناموس پر سودا کرنا چاہا۔
تو کیا آپ اب بھی اپنا ووٹ ن لیگ کو دیں گے جو حضور اکرمﷺ کی ناموس کے دشمن ہیں؟
آپ نے ووٹ دیا تحریک انصاف کو کیا کیا اس نے؟
کیا 1 کروڑ نوکریاں مل گئی ہیں؟
کیا 50 لاکھ گھر مل گئے ہیں؟
یہ تو ہیں ضرویات زندگی نہ بھی ملیں تو شاید گزارا ہو سکتا ہے لیکن کیا کیا تحریک انصاف نے کہ نبی کریم ﷺ کی ناموس کا سودا ہی کر دیا۔ نبیﷺ کی گستاخ ملعونہ کو باعزت و باحفاظت ملک سے بھیج دیا
کیا آپ اب بھی اس کو ووٹ دیں گے؟
میں آپ بتانے کی کوشش کرتی ہوں کہ تحریک لبّیک یارسول اللهﷺ کو ووٹ کیوں دیں؟
اس لیے ووٹ دیں کہ اس پارٹی کے سربراہ کا کوئی اثاثہ بیرون ملک میں نہیں ہے،
اس کے سربراہ کے بچے بیرون ملک سے تعلیم حاصل نہیں کر رہے،
اس کے سربراہ کا علاج و معالجہ اسی ملک میں ہو رہا ہے.
ارے جس کا پاکستان میں کچھ ہے ہی نہیں اس کو ووٹ کیوں دیتے ہو؟
تحریک لبیک یارسول اللهﷺ کو ووٹ اس لیے دیں کہ اس نے آپ سے روٹی کپڑا مکان کے نام پر ووٹ نہیں مانگا. اس نے گلیوں اورنالیوں کے عوض ووٹ نہیں مانگا۔ اس نے اپنی آسائشوں کے عوض ووٹ نہیں مانگا
اس نے آپ سے رسول اللهﷺ کے نام پر ووٹ مانگا ہے، اس نے دین اسلام کیلئے ووٹ مانگا ہے، اس نے نظام مصطفیﷺ کے حصول کیلئے ووٹ مانگا ہے۔ اس نے شریعت محمدیہﷺ کے لیے ووٹ مانگا ہے۔ المختصر اس نے صحیح معنوں میں ریاست مدینہ کے لئے آپ سے ووٹ مانگا ہے اور نبیﷺ کی ناموس کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اگر حضورﷺ کی ناموس کی حفاظت نہ کرسکے تو وہ مسلمان تو دور انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں ہے۔
نبیﷺ کی ناموس کیلئے آٹھ شہید فیض آباد میں تحریک لبیک نے پیش کیے ہیں۔ نبی پاک ﷺ کی ناموس کیلئے یخ بستہ ٹھنڈی راتوں میں چٹانوں سے بلند حوصلوں کے ساتھ فیض آباد میں راتیں تحریک لبیک نے گزاری ہیں۔
نبی پاک ﷺ کی ناموس کے لئے شیلنگ لبیک والوں نے برداشت کی ہے۔
نبی پاک ﷺ کی ناموس کیلئے اپنے بچوں کو پرواہ کئے بغیر یتیم کروایا۔
نبی پاک ﷺ کی ناموس کیلئے تیزاب ملے پانی سے غسل لبیک والوں کو کروایا گیا ہے۔
نبی پاک ﷺ کی ناموس کی حفاظت کیلئے سٹریٹ فائرنگ لبیک والوں پر کی گئی ہے۔
نبی پاک ﷺ کی ناموس کی حفاظت کیلئے یتیم خانہ چوک سے لے کر وزیر آباد تک صبر و شجاعت کی داستان لبیک والوں نے تحریر کی ہے۔
آپ اس لیے لبیک والوں کو ووٹ دیں کہ لبیک والوں نے126 دن آپ کی ماؤں بہنوں کو ڈی چوک میں زینت کا سامان نہیں بنایا۔
آپ لبیک والوں کو ووٹ اس لیے دیں کہ انھوں نے حضورﷺ کی ناموس کا سودا نہیں کیا بلکہ حضورﷺ کی ناموس کی خاطر اپنا تن من دھن سب لٹا کے رکھ دیا کہ
“محمدﷺ کی غلامی دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نامکمل ہے”
آپ لبیک والوں کو ووٹ اس لیے دیں کہ انھوں نے آپ سے پرچی حضورﷺ کیلئے مانگی ہے۔
آپ لبیک والوں کو ووٹ اس لیے دیں کہ اس کا سربراہ کسی کرپشن کے کیس کی وجہ سے آٹھ مہینے جیل میں گزار کر نہیں آیا.
آپ اس لیے ووٹ دیں کہ اس کے سربراہ کے اوپر فورتھ شیڈول صرف اس لیے لگا دیا گیا کہ نظام مصطفیﷺ کی بات کرتا ہے.
آپ لبیک والوں کو ووٹ اس لیے دیں کہ اس کا سربراہ 27 سال کی عمر میں نظام مصطفیﷺ کیلئے کوشاں و خواہاں ہے۔
بظاہر یہ ایک پرچی ہے جو دکھنے میں ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے لیکن یہی کاغذ کا ٹکڑا کل بروز حشر آپ کے گلے کا پھندا بھی بن سکتا ہے کہ آپ نے ایک ایسے حاکم کو اپنے اوپر مسلط کیا جو اس کا اہل نہ تھا۔ اس کو ووٹ دینے کے بعد آپ نے اس بات کی گواہی دے دی کہ آپ اس کے ہر عمل میں برابر کے شریک ہیں آپ اس کے ہر جرم میں اس کے ساتھ ملوث ہیں۔
کل جب ان نااہلوں کو ووٹ دینے کے بارے میں سوال ہو گا تو کیا جواب دیں گے کہ میں نے روٹی کیلئے ووٹ دیا، میں نے مکان کیلئے ووٹ دیا، میں نے گلی کو پکا کروانے کیلئے ووٹ دیا اس وقت اس کا وبال آپ کے اوپر ہو گا کہ آپ نے صرف دنیا کی آسائشوں کے حصول کیلئے ووٹ دیا۔
لیکن اگر تحریک لبیک کو ووٹ دیں اور تو کل رب کی بارگاہ میں یہ عرض کرنے کے قابل تو ہوں گے نا کہ یا الله وہ تیرے نبیﷺ کے نام پر ووٹ مانگ رہے تھے۔ وہ دین کو تخت پہ لانے کیلئے ووٹ مانگ رہے تھے وہ نظام مصطفیﷺ کی باتیں کر رہے تھے اس لیے میں نے ووٹ دے دیا۔
کیا معلوم یہ ایک پرچی ہی آپ کی نجات کا سبب بن جائے۔
بات بہت لمبی ہو جائے گی بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ اپنے ایمان کی حفاظت کیلئے، اپنی آنے والی نسلوں میں عشق نبیﷺ کی شمع جلائے رکھنے کے لیے، اپنی قبر کو تاباں کرنے کیلئے اپنی آخرت کی حفاظت کیلئے اپنے آپ کو بروز محشر ندامت سے بچانے کیلئے آپ تحریک لبیک کو ووٹ دیں۔۔۔
تو سوچئے دل و دماغ سے کیا اتنے سالوں میں کسی نے آپ سے دین کی بات کی؟
نظام مصطفیﷺ کی بات کی؟
جس نے بھی باتیں کیں تو صرف اپنے اقتدار کے حصول کیلئے۔
تو آج ذرا نہیں پورا سوچئے کہ آپ نے کس کو ووٹ دینا ہے ان چوروں، لٹیروں، بدمعاشوں، عیاشوں کو جو آپ کا ملک لوٹ کے کھا گئے. آپ کی روایات کو نیست و نابود کر کے رکھ دیا، جنھوں نے نبی پاک ﷺ کی ناموس پر ڈاکے ڈالے۔ جنھوں نے ناموسِ رسالت ﷺ کے پہرے داروں کو شہید کیا، جنھوں نے گستاخان رسولﷺ کو رہا کیا؟
یا ان کو جنھوں نے نظام مصطفیﷺ کی بات کی جنھوں نے اپنے شہداء کی لاشوں کو کندھوں پر اٹھایا جنھوں نے ہر آن یہی نعرہ لگایا۔
“یا رسول اللّٰہ ﷺ تیرے حب دار ابھی زندہ ہیں”
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
وطن کو جو مہتاب کر دے
اُداس چہرے گُلاب کر دے
جو ظُلمتوں کا نظام بدلے
جو روشنی بے حساب کر دے
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
وطن جو میرا نہال کر دے
جو ہجر موسم وصال کردے
جو خوشبوؤں کی نوید بن کر
گُلاب موسم بحال کر دے
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
جو دل کا موسم سہانہ کر دے
وطن سے غربت روانہ کر دے
جو آستینوں کے سانپ مارے
جو بم دھماکے فسانہ کر دے
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
جو دستِ قاتِل کو کاٹ ڈالے
جو دیں فروشوں کا دَم نکالے
جو ماؤں بہنوں کا ہو محافظ
جو وحشیوں کو لگام ڈالے
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
قدم قدم پر جو راہبر ہو
گلی گلی سے جو باخبر ہو
جو دشمنوں سے نہ خوف کھائے
جسے ہمیشہ خدا کا ڈر ہو
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
خدا کرے وہ بہار آئے
جو قرض سارے اُتار آئے
مرے وطن کے نصیب میں بھی
سکون، راحت قرار آئے
خدا کرے کہ مرے وطن پر
گھٹائیں رحمت کی روز برسیں
مرے وطن کا ملے نہ ویزہ
یہ اہلِ یورپ بھی کچھ تو ترسیں
فیصلہ آپ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقدر پاکستان کا
تحریر: ماریہ عبادت اعوان
Great sister
السلام علیکم
ماشااللہ
بہت خوب اور محنت کی ضرورت ہے تحریر میں ربط کی کمی ہے۔
اللہ آپ کو استقامت عطا فرمائے آمین
لبیک یا رسول اللہ لبیک یا رسول اللہ
بہت ہی زبردست بہن جس چیز کی جس بات کی مجھے تلاش تھی وہ بہت زبردست انداز میں مجھے مل گئ۔۔۔۔۔۔
MashaALLAH hmara sb Kuch baba jaan k mission py qurban
ماشاءاللہ بہت خوب اللہ آپ کے قلم کی مزید طاقت عطاء فرمائے آمین
لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تحریک لبیک پاکستان ذندہ باد