میری ایک بات مان لیں صرف ایک دن

Article by Amina Batool
جی ہاں پورا ایک دن اللہ تعالیٰ کے شکر میں گزاریں
آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ’’شکر‘‘ کتنی بڑی نعمت ہے
اور ہم اس نعمت سے کس قدر محروم ہیں
صبح فجر سے الحمد للہ پڑھنا شروع کریں اور مغرب تک چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے جائیں
الحمد للہ، الحمد للہ، الحمد للہ
کبھی ایمان کی نعمت کو یاد کر کے
کبھی قرآن کی نعمت کو سامنے رکھ کر
کبھی نماز کی نعمت پر
کبھی والدین کی نعمت پر… کبھی صحت
عزت و عافیت کی نعمت پر… صرف ایک دن
ہاں صرف ایک دن…
الحمد للہ، الحمد للہ
اس دن اپنے دل کو ناشکری نہ رونے دیں
نہ غربت پر، نہ بیماری پر
نہ کسی کی بے وفائی پر
اور نہ اپنی ناقدری پر
بس نعمتیں یاد کرتے جائیں
ایک ایک اولاد
ایک ایک عضو
ایک ایک روپیہ
ایک ایک نیکی
سب کچھ یاد کرتے جائیں اور شکر ہی شکر
شکر ہی شکر
اس دن نا شکری کو چھٹی پر بھیج دیں
اور شیطان خبیث ناشکرے سے ہاتھ چھڑا لیں
ہزاروں بار دل کی خوشی سے پڑھ ڈالیں
الحمد للہ، الحمد للہ
اگر اپنا کوئی درد یاد آئے تو کہیں کوئی بات نہیں
الحمد للہ کینسر تو نہیں ہے الحمد للہ، الحمد للہ
اپنا کوئی غم یاد آئے تو کہیں کوئی بات نہیں
جنت میں سب غم دھل جائیں گے
الحمد اللہ، الحمد اللہ
اس ایک دن کے عمل سے آپ میں کیا کیا تبدیلی آئیں گی آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
ازقلم: آمنہ بتول