سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت
راولپنڈی
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔
پٹیشنر کی جانب سے راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ اورسدرہ گلزار ایڈووکیٹ ودیگرپینل وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
پی ٹی اے کی جانب سے SO سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
فاضل عدالت عالیہ نے گستاخانہ مواد کے سدباب کے لئے جمع کرائی گئی رپورٹ پرایک بارپھر عدم اطمنان ظاہر کیا
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرریاست پاکستان کے خلاف مواد پاکستانی پرچم کا توہین آمیزمواد کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکے سدباب کے لئے مربوط نظام قائم کرنےمیں اب تک متعلقہ ادارے ناکام رہے ہیں فاضل عدالت
متعلقہ ادارے اپنے کام میں مستعدی نہیں دکھارہے اورگستاخانہ مواد کو حذف کرنےبارے واضح حکمت عملی دینے میں بھی قاصر نظرآرہے ہیں۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیزکی سرزنش
ہر طرف انتظامی امور میں کوتاہی سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے مگر اعلی حکام کو کوئی پرواہ نہیں ۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس
فاضل جج جناب جسٹس چوہدری عبدالعزیز صاحب نے وفاقی سیکریٹری آسٹبلشمنٹ و وفاقی سیکریٹری دفاع کو عدالت میں آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم جاری کردیا۔۔۔
پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کی بنگلہ دیش بھارت میں ریوینیو کی رپورٹ بھی غیرتسلی بخش ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس
فاضل عدالت کا متعلقہ اداروں کےوکلا کو واضح کیا کہ عدالت کا مقصد یہ معلوم کرناہے کہ ملکی سالمیت ناموس رسالت کے خلاف مواد پر پاکستان کی طرف سے ان کمپنیوں کو پابند کیسے کیا جاسکتاہےاورپاکستان کے قوانین کےمطابق پاکستان ہی میں ان کمپنیوں کوریگولیٹ کیوں نہیں کیا جارہاجبکہ پاکستان سے لاکھوں اربوں روپیہ یہ کمابھی رہے ہیں۔
حیرانگی کی بات ہے کہ نہ کوئی ایسا نظام ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کو ٹیکس ادا کرتی ہیں نہ یہ ہمارے قوانین کی ہابندی کرتی ہیں۔ عدالت کو اگلی سماعت پر دیگر ممالک سے موازنہ پاکستان میں میکانزم بنانے کےلئے پیش کریں۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا حکم
ہم بارہا واضح کرچکے کہ آئین پاکستان کا تقاضہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں،نظریہ پاکستان،ریاستی اداروں اور پاکستان کے پرچم کی توہین پر مبنی مواد کا خاتمہ کیا جائے۔جسٹس چوہدری عبدالعزیز
کیس اہم موڑ پر آچکا روز سماعت کے لئے تیار ہیں فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کاانتباہ۔
فاضل عدالت نے مذکورہ کیس کی مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔۔۔
منجانب:
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔
ناموس رسالت ﷺ لائرز فورم پاکستان
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
لائئرز تھینکر فورم