مدینے ہم بھی جائیں گے
Article by Adnan Shoaib
کچھ دنوں سے ایک نیوز گردش کر رہی ہے کہ بنگلہ دیش نے حج کیلئے 36 منزلہ جہاز بنا لیا ہے جو چٹگانگ سے جدہ جائے گا جس سے بنگالی مسلمانوں کا سستا حج ہوا کرے گا۔
خیر یہ خبر ہے تو اچھی ہے لیکن اس طرح کے کسی بھی جہاز کے مکمل ہونے کی ابھی تک کہیں سے رپورٹس نہیں ملیں۔ ہاں ایک بنگالی کمپنی “کرنافولی شپ بلڈرز لمیٹڈ” نے 2022 میں بنگلہ دیشی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ایک ہم کسی پرانے جہاز کو نئے سرے سے مرمت وغیرہ کرکے ایک ایسا جہاز بنائیں گے جو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ سے سعودی عرب کے شہر جدہ تک دس میں پہنچے گا اور اس حج مشن کا خرچ ہوائی سفر سے آدھا ہو گا۔ تاحال یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا،
اور کچھ پاکستانی اس منصوبے کے پورے ہونے کی خبریں وائرل کرکے غریب پاکستانی مسلمانوں میں بے جا احساس کمتری اور مایوسی پیدا کر رہے ہیں۔ اب ہمارے لوگوں کا وطیرہ بنتا جا رہا کہ اپنے لوگوں میں بلاوجہ مایوسی پھیلائی جائے اور سچی جھوٹی خبر کو توڑ مروڑ کر وائرل کر دیا جاتا ہے۔
پیارے بھائیو پاکستان نے بھی لاتعداد اچھے کام کئے ہیں آئے روز ہمارے نوجوان اچھی چیزیں بنا رہے ہیں، نت نئے تجربات کیے جا رہے ہیں، مدرسوں کے بچے سائنس میں اپنی دھاک بٹھا رہے ہیں، پاکستان کی ویلفئیر تنظیمیں دنیا بھر میں ملک پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، کھیل کے میدان میں پاکستان اپنی ایک پہنچان رکھتا ہے۔
تو میرا سوال ہے کہ انتشار پسند لوگ اچھی اور مثبت چیزوں کو پروموٹ کیوں نہیں کرتے؟
خدارا سچائی کو پروموٹ کیا کرو نا کہ جھوٹ کو اور اگر آپ سے نہیں رہنے ہوتا تو جو وائرل کرتے بھی ہو تو مسلمانوں میں مایوسی نا پھیلایا کرو۔
بجائے اِن بُری چیزوں میں پڑنے کے کچھ خود میں کر گزرنے کا مادہ پیدا کریں اور ان شاءاللہ عزوجل ایک دن آئے گا آپ کامیاب ضرور ہو جائیں گے۔
آخری بات یہ کہ ہو سکے تو اچھے طریقے حج و عمرہ کیلئے جہاز بنانے کی ایک تحریک چلائیں جس سے پاکستانی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے اور لوگ ان شاءاللہ عزوجل آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے اور کوئی نا کوئی اللہ کا بندہ اس پر کام شروع کر ہی دے گا۔
ہم بھی بحری جہاز بنائیں گے
ان شاءاللہ مدینے ہم بھی جائیں گے
تحریر: عدنان شعیب