کامیاب انسان کون
Article By Hina Naaz
ہر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے اس کو جو راستہ ملتا ہے وہ اس کے پیچھے لگ جاتا ہے کبھی اس کو لگتا ہے محنت کروں گا تو کامیاب ہو جاؤں گا کبھی اس کو لگتا ہے پیسے کما لوں گا تو کامیاب ہوجاؤں گا کبھی اس کو لگتا ہے امتحان میں اچھے نمبرز لے آؤں گا تو کامیاب ہوجاؤں گا ہر انسان کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے
کامیاب شخصیت کے مالک وہ انسان ہوتے ہیں جو خوداعتماد ہوتے ہیں اپنی منفی سوچ کو تبدیل کرکہ آگے بڑھتے ہیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے اور انہیں سدھارتے ہیں۔
لوگوں کی باتوں کی پرواہ کیے بغیر خود پر اعتماد کرتے ہیں کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں اپنی شخصیت میں وہ خوبیاں پیدا کریں جن کے وجہ سے آپ کو کامیابی ملنی ہے کامیاب ہونے لیے خود اعتماد ہونا ضروری ہے۔
ایک بچہ تھا اس کا رنگ کالا تھا وہ غبارے بیچنے والے کے ٹھیلے کے پاس گیا اور اس سے بڑے تجسس سے پوچھنے لگا انکل یہ کالا غبارہ اُڑتا ہے اس آدمی نے کالے رنگ کا غبارہ توڑا اور کہا بیٹا یہ کالا نیلا پیلا کچھ نہیں ہوتا جس میں کچھ ہوتا ہے وہی اُڑتا ہے۔
آگے وہی بڑھتا ہے جس میں کوئی خوبی ہوتی ہے، خوبیوں کے بغیر انسان کامیاب نہیں ہوسکتا آگے نہیں بڑھ سکتا آج ماڈرن دنیا میں مختلف اداروں میں یہ کیٹیگری بن گئی ہے کہ کچھ لوگ اِدارے کے لیے خزانے سے کم نہیں ہوتے بہت قیمتی ہوتے ہیں معلوم کرنے پر پتا چلا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ذمہ دار ہیں، تو کامیاب شخصیت کا مطلب یہ ہے کہ آپ ذمہ داری کو قبول کریں۔
محنت سے زیادہ ضروری کسی سمت میں محنت ہے اگر کوئی شخص دس قدم شمال اور دس قدم جنوب کی طرف چلے تو وہ کہاں ہوگا؟ وہ وہیں کھڑا ہوگا آگے نہیں بڑھ سکتا بہت سے لوگ محنتی ہوتے ہیں لیکن ان کی کوئی سمت نہیں ہوتی اور جب سمت نہیں ہوتی تو محنت ضائع ہونے لگتی ہے تو کامیابی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کی کوئی سمت ہو۔
کچھ لوگ مکھی کی طرح مصروف ہوتے ہیں مکھی جو ھوتی ہے اس کی کوئی سمت نہیں ہوتی وہ ایسے ہی اڑتی رہتی ہے، تو مکھی نہ بنیں اپنی سمت تلاش کریں اپنی خوبیاں تلاش کریں کیونکہ کامیابی کا ایک اصول یہ بھی ہے کے ایک ہی سمت میں کام کیا جائے تو لہٰذا کامیابی کے لیے کوششیں جاری رکھیں ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی، ہمیشہ اپنا کام محنت سے جاری رکھیں تاکہ آپ کو وہ نمایاں نتائج حاصل ہوں جس کی آپ کو خواہش ہے اور اصل کامیابی تو دنیا و آخرت کی ہے۔
کامیابی اللّٰہﷻ کے احکامات میں ہے اور نبی کریمﷺ کے طریقوں میں ہے
ہمیشہ یاد رکھیے
کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دنیا بدل دیتے ہیں اور ناکام لوگ دنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں
حضرت علی کا قول ہے
انسان زندگی میں مایوس ہو تو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے
تحریر: حنا ناز