دور حاضر اور سیاسی جماعتیں

Article by Hiba Sherazi
آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سےﷺ
پِھر نہ مانیں گے قِیامت میں اگر مان گیا
تحریک لبیک پاکستان اگر وجود میں نا آتی تو آج اس پرفتن دور میں نفسا نفسي کے عالم میں ہمیں کون متحد کرتا اور کون ہمارے دلوں میں عقیدہ ختم نبوت کی لو روشن کرتا کون ہماری أرواح کو عشق محمدی کا جام گھول گھول کر پلاتا ہماری تربیت کون کرتا کہ جب آقا دو جہاںﷺ کی ناموس کی بات آئے تو پھر اپنی عزت و وقار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بس اپنے پیارے نبی کریمﷺ کی ناموس پر اپنی جان قربان کرنا ہی ہمارا فرض ہے ہمیں زندگی گزارنے کا ڈھنگ کون بتاتا اور کون ہماری تربیت میں اپنے دن رات ایک کرتا تاکہ ہماری آخرت سنور جائے ہمیں کون یہ بتاتا کہ یہ دل اللہ پاک نے اپنے محبوبﷺ سے عشق و محبت کرنے کے لئے ہمیں عطا کیا اور ہماری یہ گردنیں اپنے پیارے آقا دو جہاں کی ناموس پر کٹنے کے لیے عطا کی ہیں ہم اپنے نبی کی ناموس پر پہرہ نہ دے سکے تو کیا فائدہ ہماری اس زندگی کا کس کام کی ہماری عزت وقار و مرتبہ ہم نے اپنے مرتبوں کو اونچا کرکے کیا کرنا ہے جب ہم اپنے پیارے نبی کریم کی ناموس پر پہرہ نہ دے سکیں۔
آج بھی وقت ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ حق اور سچ کیا ہے اور ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینے میں زرا برابر بھی کترانا نہیں چاہیے. تحریک لبیک پاکستان ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایسا انمول تحفہ ہے جس کے ساتھ چل کر ہم اپنی زندگی کو سنوار لیں گے اور اپنی آخرت کو بھی اللہ پاک جب اپنے بندوں سے خوش ہوتا ہے تو انکو نعمت عطا کرتا ہے آج بھی اس وقت بھی اگر ہم نے اللہ پاک کے دیئے ہوئے اس تحفے کی قدر نا کی تو ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہ رہے گا اور جب اللہ پاک کی عطا کردہ نعمت کی قدر نہ کی جائے تو وہ واپس لے لیتا ہے بہت وقت گزر گیا غلامی میں اب ہمیں حق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے دین مصطفیٰﷺ کو تخت پر لانے کے لیے ہمیں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے اور ان شاء اللہ کامیابی ہی ہمارا مقدر ہوگی جب دین مصطفیٰ رائج ہوگا تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوتے دیر نہیں لگنی، ہمیں بس اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہے کیونکہ تحریک لبیک پاکستان ہمارے لیے بس آخری امید کی کرن ہے جو ملک پاکستان کو ان مشکلات میں سے نکال سکتی ہے اتنے سالوں سے جو ملک کی یہ حالت کرکے حکمرانوں نے اپنے اکاؤنٹ بھرے ہیں اب انکا وقت ختم ہوا چاہتا ہے. ان شاء اللہ ہماری دعا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آئے اور دیکھائے سابقہ حکومتوں کو کہ کیسے حکومت ہوتی ہے اور کس طرح ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاتا ہے۔
اللہ پاک ہمارے أمير محترم کو استقامت عطا فرمائے آمین
تحریر: حبہ شیرازی