دور ہٹو دشمن ملّت پاکستان ہمارا ہے
Article by Tabusum Bint E Anwar Sheikh
پاکستان کیوں بنا؟
کیا آپ جانتے ہیں پاکستان بننے کے کیا مقاصد ہیں؟
پاکستان اس لیے بنا تھا کہ اس سرزمین میں مسلمان آزادی سے رہیں، اس سرزمین میں نظام مصطفیٰ ﷺ قائم ہوسکے نہ کہ اسلئے کہ اس کا وزیر اعظم اس بات پر بھی چپ رہے کہ دوسرے ملک کا وزیر اعظم نبی کریم ﷺ کی گستاخی کرے۔ قائداعظم نے اور دیگر شہداء نے پاکستان اس لیے آزاد نہیں کیا تھا کہ اس میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہیں بلکہ ان کا مقصد اس میں نظام مصطفیٰ ﷺ قائم کرنا تھا
انہوں نے اتنی قربانیاں اس لیے نہیں دی تھیں کہ اس میں آج کل کے حکمران جیسے لوگ وزیراعظم بن جائیں اور خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ جیسے لوگ اسمبلی میں داخل نہ ہوں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہوں گے کہ سعد رضوی کو بنا کسی جرم کے سات مہینے جیل میں رکھا تھا آپ سب کو معلوم ہوگا کیوں؟ کیوں ان کو رکھا تھا جیل میں؟
کیونکہ وہ ناموس رسالت ﷺ کے لیے کھڑے ہوئے تھے اپنے نبی ﷺ کی ناموس بچانے کے لئے کھڑے ہوئے، ان کا یہ جرم تھا۔ ایک یہ عاشق رسول ﷺ ہے جو نبی پاک ﷺ کی گستاخی ہونے پر بطور احتجاج کھڑے ہوئے اور ایک وہ حکمران ہیں جن کو لوگوں کے پیسے کھانے سے فرصت ہی نہیں ملتی، ان کو آج تک کسی نے جیل میں نہیں ڈالا، ڈالنا تو دور کی بات کسی نے سوچا بھی نہیں کہ پاکستان کون لوٹ رہا ہے، آج اتنی مہنگائی ہونے کی وجہ سے غریب بنا کھائے سو جاتے ہیں
علامہ اقبال نے یہ تو نہیں سوچا تھا کہ لوگ بھوکے رہیں انہوں نے تو سوچا کہ مسلم ریاست قائم کی جائے جہاں مسلمان سکون سے رہیں، آج کل کے حکمران اور دیگر اسمبلی ممبر اپنے نبی ﷺ کی گستاخی ہونے کے باوجود اتنے سکون سے رہ رہے ہیں، یہ اتنے سکون سے کیسے رہ سکتے ہیں؟ عاشق رسول ﷺ ہوتے ہیں غازی ممتاز قادری شہید جیسے جنہوں نے ناموس رسالت ﷺ کے لیے اپنی زندگی کو قربان کردیا، کیا آپ جانتے ہیں انہیں پھانسی کیوں ہوئی تھی؟
انہیں اس لئے پھانسی ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے ناموس رسالت ﷺ کی پہریداری کی تھی، انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد پورا کر لیا، اب ہماری باری ہے کہ ہمیں ناموس رسالت کے لیے کیا کرنا ہے
آج سے ہمارا یہ عہد ہونا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ قائم کرنا ہے اور یہ ہمیں کسی بھی حال میں کرنا ہے اور ایسے حکمران جو محض لوگوں کو ستانے کہ علاوہ کُچھ نہیں کرتے انہیں ہٹا کر انکو حکمران بنانا ہے جو دین تخت پہ لے آئیں
اس لیے ہمارا یہ عزم ہے کہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ قائم کرنا ہے ہمارا صرف یہی نعرہ ہے
تاجدار ختم نبوت ﷺ
زندہ باد زندہ باد زندہ باد
تحریر:- تبسم بنت انور شیخ