Press Release – Tahreek Labbaik Khanewal Pakistan

خانیوال09دسمبر21()تحریک لبیک پاکستان ضلع خانیوال کے زیر اہتمام پرانی سبزی منڈی کے سبزہ زار میں جلسہ منعقد ہوا جس میں مفکر اسلام علامہ محمد بلال قادری‘امیر ملتان ڈویژن علامہ مجاہد اسماعیل‘امیدوار حلقہ پی پی 206حاجی شیخ محمد اکمل حامدی‘رہنماء تحرک لبیک پاکستان راؤ محمد وکیل قادری‘سرپرست اعلیٰ ضلع خانیوال مفتی محمد شفیق الرحمن رضوی‘امیر ضلع خانیوال علامہ جاوید احمد چشتی‘امیر پی پی 206شیخ غلام غوث رضوی‘محمدبلال رضوی ڈویثرنل ناظم اعلیٰ‘قائم مقام ناظم اعلیٰ خانیوال علامہ قاری امجد رضا سعیدی‘محمدامجد رضا شہیدکا‘عثمان نوری‘شیخ جاوید‘شیخ محمد اعظم سمیت دیگرعہدیداران وکارکنا اورشہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمدبلال قادری نے کہاکہ ہم صوفیاء کی فکر کے امین ہیں پاکستان میں نظام اسلام کے نفاذ کی جدوجہد میں تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیں اور صاحبزادہ سعدحسین رضوی کے دست وبازو بنیں ہماری زندگی کا مقصد ہی ناموس رسالت ﷺ اور آپ ﷺ کی عزت کی حفاظت کرنا ہے حضرت محمد ﷺ ایسی ہستی ہیں جن سے کامل محبت کیے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا‘تحرک لبیک کا بچہ بچہ محمد مصطفیﷺ کا دین تخت پر لانے کے لیے تیارہے۔امیدوار حلقہ پی پی 206شیخ محمد اکمل نے کہاکہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین تخت پر لانے کیلئے آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے 16دسمبر کو کرین پر مہر لگا کرسچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیں‘ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔راؤ وکیل قادری‘علامہ مجاہد اسماعیل‘علامہ جاوید احمد چشتی اورعلامہ محمد امجد رضا سعیدی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو امن وفلاح کا گہوارہ بنانے کے لیے اسلامی حدود تعزیرات کی روشنی میں نظام عدل وانصاف کے تحت جرائم کے خاتمے اورآپ ﷺ کے دین کو تخت پر لاکراسلام کے پیغام محبت‘امن کے درس کوعام کرنے کیلئے ہم میدان میں نکلے ہیں لہذا حلقہ پی پی 206کی عوام کا فرض بنتا ہے کہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے الیکشن میں تحریک لبیک کے امیدوار کوبھرپور انداز سے کامیاب کریں اور تب کسی چور‘کرپٹ اور دین دشمن عناصر کو ہمارے ملک پاکستان کے امن و سلامتی کو تباہ کرنے کا موقع نا مل سکے گا۔جلسہ کے اختتام پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔