Press Release – TLP Karachi (New Year 2022)
پریس ریلیز
بتاریخ :01.01.2022
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ کی صداؤں میں نئے عیسوی سال کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
نئے عیسوی سال کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں رکنیت سازی کیمپوں کے انعقاد پر تمام تحریکی ذمہ داران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
تحریک لبیک پاکستان نے ثابت کردیا کہ اس کے کارکن اسلام اور پاکستان کے محب اور مہذب ترین لوگ ہیں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن نے آج کی رات نوجوانوں کو خرافات سے بچانے اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے نیا انداز متعارف کروا دیا ہے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
تحریک لبیک پاکستان کے کیمپوں پر نوجوانوں کی کثیر تعداد نے رکنیت سازی فارم بھر کر پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے جھوٹ اور مکاری کی سیاست کو دفن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی – تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 31 دسمبر کی شام ہی سے نئے عیسوی سال کی آمد پر شہر کی اہم شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر رکنیت سازی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ شہر بھر میں مختلف کیمپوں کے دوروں کے موقع پر امیر کراچی وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی تحریک لبیک پاکستان مفتی محمد قاسم فخری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی صداؤں میں
نئے عیسوی سال کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں رکنیت سازی کیمپوں کے انعقاد پر تمام تحریکی ذمہ داران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نوجوانوں میں تشکیل پاکستان کے اغراض و مقاصد اور لاکھوں مسلمانوں کی بے پناہ قربانیوں سے روشناس کروانا چاہتی ہے اسی تناظر میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے نوجوان نسل کو نئے سال کے موقع پر روایتی خرافات جیسا کہ ہوائی فائرنگ اور شراب نوشی سے بچا کرثابت کردیا کہ اس کے کارکن اسلام اور پاکستان کے محب اور مہذب ترین لوگ ہیں ۔جبکہ تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن نے آج کی رات نوجوانوں میں رسول اللہ ﷺ سے محبت اور دین کو حقیقی معنوں میں تخت پر لانے کے لئے بنیادی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے نیا انداز متعارف کروا دیا ہے ۔ ان شاءاللہ اس سلسلے کو آگے بھی جاری رکھیں گے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے غیر قانونی بلدیاتی بل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کے جواب میں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تمام جماعتوں کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی صورت احتجاج کرے یا دھرنا دیں ، مگر تحریک لبیک پاکستان کا انداز سب سے مختلف ہے تحریک لبیک پاکستان سودے بازی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے کیمپوں پر نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بھی رکنیت سازی فارم بھر کر پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے جھوٹ اور مکاری کی سیاست کو دفن کرنے کے عزم اور تحریک لبیک پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔آخر میں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان میں منافقت اور جھوٹ کے لیے کوئی گنجائش نہیں اسی طرح امید کرتے ہیں کہ عوام بھی جھوٹے نعروں اور کھوکھلے دعووں کو پس پشت ڈال دے گی اور دوبارہ حکمرانوں کی باتوں میں آنے کے بجائے خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دے گی۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان
کراچی ڈویژن