Publish Your Article on Rizvi Media World
دنیا گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کر چکی ہے لیکن قلم کی آج بھی وہی اہمیت ہے جو پہلے روز سے تھی بلکہ اب تو ہزار گنا بڑھ چکی ہے، اس تیز رفتار دنیا میں منفی پروپیگنڈے اپنے عروج پہ ہیں، طاغوتی قوتوں کا زور ہے، اسلام دشمن قوتیں اسلام کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوششوں میں سرگرم ہیں، ان سب کی بنیاد قلم ہے، قلم کا منفی استعمال کر کے اسلام مخالف قوتیں مکمل طور پہ سرگرم عمل ہیں۔
قلم کی اہمیت قرآن پاک سے واضح ہوتی ہے چنانچہ
قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے کہ
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ
ترجمہ: جس نے قلم سے لکھنا سکھایا
یہ ایک آفاقی حقیقت ہے کہ قلم سے دین و دنیا کے بے شمار فوائد وابستہ ہیں، قلم ہی کے ذریعے پچھلے لوگوں کی خبریں اور انکے احوال محفوظ ہوئے، قلم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، منفی پروپیگنڈے کا رد قلم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے انتہائی ضروری ہے ورنہ ایسی بے یقینی کی کیفیت برپا ہوتی ہے کہ الامان و الحفیظ۔
آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جن میں لکھنے کی صلاحیت انہیں قدرت کی طرف سے ودیعت کی گئی ہو گی یا پھر ان میں لکھنے کا شوق ہو گا لیکن انہیں کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں مل رہا یا پھر حوصلہ افزائی نہ ہونے کی صورت میں مکمل طور پہ مایوس ہو چکے ہوں گے تو مایوسی کا راستہ ترک کیجیے کیونکہ رضوی میڈیا ورلڈ آپکو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جہاں آپ اپنی قلمی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں اور اپنے شوق کی تکمیل کر سکتے ہیں۔
بڑے بڑے قلمدانوں کی پہلی تحریروں کو اٹھا کر دیکھ لیں تو ان میں کئی نقائص موجود ہوں گے لہذا اس بات سے نہ گھبرائیے کہ مجھے تو لکھنا نہیں آتا، میں کیسے لکھوں..!! آپ اپنے قلم کو حرکت دیجیے ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم موجود ہے جو آپ کی تحریر کی نوک پلک سنوار لے گی کیونکہ “بولنا، بولنے سے آتا ہے اور لکھنا، لکھنے سے آتا ہے”
دنیا میں دو طاقتیں ہیں “قلم اور تلوار” ان دو طاقتوں کا لگایا گیا زخم کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
تو پھر دیر کس بات کی؟ انتظار کس چیز کا؟ اٹھائیے قلم اور اس قلم کا حق ادا کیجیے، اسلام، عوام اور پاکستان کی خدمت کیجیے اور اپنے ہونے کا ثبوت دیجیے کہ آپ اس دھرتی پر بے معنی وجود نہیں رکھتے اور معاشرے میں مثبت بدلاؤ کا کردار سکتے ہیں۔
نوٹ: اپنے آرٹیکل ارسال کرنے کیلئے ویب سائٹ پر موجود ذرائع استعمال کرسکتے ہیں یا نیچے دئیے گئے واٹس ایپ نمبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
Send Mail:
PublishArticle@Rizvimediaworld.com
Contact (Whatsapp):
+971 56 632 7903
منجانب: رضوی میڈیا ورلڈ