سعد السعود

Article by Laiba
جو تیرے معیار تک نہ پہنچ سکے
وہ تیرے کردار پر بھونکتے ہیں
شیر کی کچھار میں پلنے والے، امیرالمجاہدین رحمتہ اللہ علیہ کے لخت جگر، حضور ﷺ کی ناموس کے سچے پہرہ دار حافظ سعد حسین رضوی دور حاظر کے منافقین کے لیے برہنہ تلوار، صاحب بصیرت، حضور نبی کریم ﷺ سے والہانہ محبت رکھنے والے اور ملک پاکستان کے روشن مسقبل کے لیے کوشاں ایک ابھرتے ہوئے سیاست دان ہیں۔
عوام آپکو اکثر سعد السعود کہہ کر پکارتی ہے اور (سعد السعود) کا لقب امیر تحریک لبیک پاکستان کو کسی عام شخصیت نے نہیں بلکہ شہزادہ غوث اعظم دامت برکاتہم العالیہ نے عنایت فرمایا ہے۔
حافظ سعد حسین رضوی حضور ﷺ کے ایسے غلام ہیں جنہیں پورا عالم کفر نہ جھکا سکا اور نہ خرید سکا۔ بارہا ایسا ہوا کہ حافظ سعد حسین رضوی کو دنیاوی مال اور مغربی ممالک کے دوروں کی پیش کش کی گئی لیکن اس مرد مجاہد نے کفر کے ایجنٹوں کو یہ جواب دیتے ہوئے لاجواب کر دیا کہ
” ہمارا سودا بارگاہ مصطفی ﷺ میں ہو گیا ہے“
خِیرہ نہ کر سکا مجھے جلوۂ دانشِ فرنگ
سُرمہ ہے میری آنکھ کا خاکِ مدینہ و نجف
عوام کا تحریک لبیک پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد دشمنانِ اسلام اور پاکستان کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وقتا فوقتاً ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کیے جاتے ہیں جسکا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔
ابھی حال ہی میں 24 نیوز کا ایک فیک سکرین شاٹ ملک دشمن تحریک انصاف (جسکو ہر دین دشمن کی حمایت حاصل ہے) کے سوشل میڈیا کی جانب سے وائرل کیا گیا (سربراہ تحریک لبیک پاکستان کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد) جو سراسر کذب بیانی پر مبنی تھا اور جسکی تردید 24 نیوز نے بھی کر دی ہے۔
میری ناقص رائے کے مطابق یہ صرف اس لیے کیا گیا تاکہ اسرائیل کا پی ٹی آئی کے حق میں بیان جو عمران نیازی کے یہودی ایجنٹ ہونے پر مہر لگا رہا ہے اس سے توجہ ہٹائی جائے۔
پی ٹی آئی کو اگر فیک نیوز کی دکان کہا جائے تو ہرگز غلط نہیں ہوگا، انکا یہ وطیرہ بن چکا ہے جھوٹی خبریں بنانا اور پھر پیڈ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے اسے وائرل کروانا لیکن اس بار تحریک لبیک پاکستان نے بھی ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی گھٹیا حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچے. بہر حال مخالفین یہ بات بھول جاتے ہیں کہ سعد حسین رضوی پر عوام کا اعتماد خود ساختہ نہیں بلکہ قائد محترم نے مشکل سے مشکل حالات میں ثابت قدم رہ کر یہ حاصل کیا ہے. تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ہمارے قائدین کسی صورت دین اسلام اور پاکستان سے غداری نہیں کر سکتے۔
اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے
“وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ”
تو میرا رب جسے عزتوں سے نوازے اسے ساری کائنات کی طاقتیں مل کر بھی ذلیل نہیں کر سکتیں۔
تمہیں تو قرآن پہ یقین ہے، تمہاری تقدیر دلنشیں ہے
نویدِ قرآن کہہ رہی ہے، کہ تم مٹائے نہ مٹ سکو گے
تحریر: لائبہ


❣ آیا آیا دین آیا ❣
❣ آیا آیا دین آیا ❣
❣ آیا آیا دین آیا ❣