شٹر ڈاؤن ہڑتال
اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان نے جتنی کالیں دیں وہ ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے تھیں، اب جو کال تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم سے دی جا رہی ہے وہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف عوام کی بہتری کیلئے ہے۔
اگر کسی کا نام زندہ رہ سکتا ہے تو وہ حضور ﷺ کی نسبت کی وجہ سے رہ سکتا ہے۔
کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پٹرول تو مہنگا ہوگا
میں نے کہا جب تم آئی ایم ایف کے پاس جاؤ گے
قوم کے کپڑے اتریں گے
قوم کی زبوں حالی ہو گی
قوم غربت میں ماری جائے گی
قوم مہنگائی میں پھنسے گی
کبھی ہم نے یہ تو نہیں سنا کہ وزیراعظم صاحب آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں اور جاتی امراء کو گروی رکھوا آئے ہیں۔
وہ نظام جو قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک پاکستان میں رائج ہے، ہم اس نظام کو مسترد کرتے ہیں۔
مہنگائی کے طوفان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان میدان عمل میں ہے۔
قائد ملت اسلامیہ حافظ سعد حسین رضوی
تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس چکوال