سیاسی اور غیر سیاسی کے چکر

Article by Rameen Malik
سیاسی اور غیر سیاسی کے چکر میں الجھا کر شیطان گیند کی طرح کھیل رہا ہے نادانوں سے
اللہ پاک قرآن مجید میں فرماتا ہے
ترجمہ :اور شیطان کے راستوں پر نہ چلو، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔(البقرة:۱۶۸)
لیکن ہم شیطان کے ہاتھوں کھلونا بن کر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، سیاست مذہب سے جدا نہیں ہے کیونکہ سیاست فریضہ نبوت ہے سیاست شعائر نبوت ہے، کیونکہ سیاست کے معنی اُمت کے نظم اجتماعی کی تدبیر کرنا ہے۔
کیا ہم یہ تدبیر بے دین لوگوں کے ہاتھ میں دے سکتے ہیں؟
کیا آوارہ لوگوں کے ہاتھوں میں دے سکتے ہیں؟
علامہ اقبال کے نزدیک سیاست اگر قوت اور طاقت دین اور اخلاق کی پابندیوں سے آزاد ہو تو وہ ہلاک کر دینے والے زہر سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اگر دین کی سر پرستی میں ہو اور اخلاقی اصولوں کی پابند رہے تو ایسی سیاست ہر زہر کا تریاک بن جاتی ہے۔ اگر سیاست دین سے الگ ہو جائے تو ایسی چنگیزیت بن جاتی ہے جو اللہ پاک کے خوف سے عاری ہو کر اخلاقیات کو تباہ و برباد کریتی ہے۔
لا دیں ہو تو ہے زہر ہلاہل سے بھی بڑھ کر
ہو دیں کی حفاظت میں تو ہر زہر کا تریاک
اب جو غیر سیاسی مذہبی تنظمیں ان کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ مذہب کو سیاست سے جدا مانتے بلکہ ان کی پالیسی یہ ہے کہ ملکی سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتے۔ اب شیطان کے بعض چیلے یہ سازش کرکے مسلمانوں سیاسی اور غیر سیاسی کی گردان میں الجھا کر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں اس طرح کے انتشاریوں فسادیوں کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
یہ کسی کی بھلائی نہیں چاہتے یہ تو اس آیت کے زمرے میں آتے ہیں
ترجمہ: اور یہ زمین میں فساد پھیلانے کے لئے کوشش کرتے ہیں
(المائدہ:۶۵)
اے اہل وطن اگر اپنے وطن عزیز کی بھلائی کے لئے کوشاں ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں قوم بننا ہوگا۔ سیاسی غیر سیاسی کے چکر سے نکل کر پاکستانی بننا ہو گا اور شریعت مطہرہ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہونا ہوگا اپنے بھولے ہوئے اقتدار کو دوبارہ یاد کرنا ہوگا۔ دو قومی نظریہ کیا تھا ایک بار پھر سے دوہرانا ہوگا۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں
قوم مذہب سے ہے، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
جذبِ باہم جو نہیں، محفلِ انجم بھی نہیں
دیں ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت
ہے ایسی تجارت میں مسلماں کا خسارا
آئیے تحریک لبیک پاکستان کا دست و بازو بن جائیے وطن کی خاطر جس کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون ہے جس کی خاطر ہمارے بڑوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا۔
اے نوجوان وطن کو تمھاری ضرورت ہے، جس کی بنیادوں کو چورں ڈاکوؤں نے کھوکھلا کر دیا ہے۔ میری پاک سرزمین کو ان پلیدوں سے پاک کرو اے میرے نوجونوں اٹھو اقبال آپ کے اور میرے لئے ہی فرما گئے ہیں
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستاں والو
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں
اللہ کرے دل میں اتر جائے میری بات آمین
تحریر: رامین ملک

