ہم کامیاب انسان کیسے بن سکتے ہیں؟

Article by Maryam Muhammad Aslam
کامیابی کیا ہے؟
کامیابی کی معرفت ہی کامیابی ہے
جو آپ نہیں تھےاور جوآپ ہیں کے درمیان فرق کا نام کامیابی ہے
اگر ہم اپنے معاشرے اور ہماری آنے والی نسلوں کی طرف دیکھیں اور ان کے مستقبل کے بارے میں غور وفکر کریں تو ہمارے ذہنوں میں جو سب سے پہلے سوال جنم لے گا وہ یہی ہوگا کہ کیا ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بہترین زندگی فراہم کرسکیں گے؟ اور یہ اسی بنا پر ہوگا جب ہم خود اپنی زندگی میں ترقی کرلیں۔ کیا آپ لوگوں نے کبھی سوچا ہے کہ ہم اپنی ترقیوں کو اور کامیابیوں کو کیونکر حاصل نہیں کر سکتے؟
کامیاب انسان بننے کیلئے سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جتنا ہوسکے مطالعہ کریں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اپنے پرانے رسم و رواج کو چھوڑ کر کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں اپنی ذھنیت کو مثبت رکھیں۔
آج کل میں نے اپنے معاشرے میں دو برائیاں بہت دیکھی ہیں، ایک یہ کہ ہمارے معاشرے میں تنقید کرنے کا رواج بہت زیادہ عروج پر پہنچ چکا ہے مطلب انسان اپنی زندگی کے مسائل کو چھوڑ کر کسی دوسرے کامیاب انسان کی زندگی کے معاملات میں مداخلت کرتا بھی ہے تو اس بنا پر کہ وہ کامیاب کیوں ہوا، کیسے ہوا، کب ہوا، مطلب حسد کرتا ہے کہ وہ کامیاب ہی کیوں ہوا، اور اپنی تمام ترتوانائیاں اس کامیاب انسان کی کردار کشی کرنے میں لگا دیتے ہیں اس کے برعکس اگر ہم وہی محنت خود کو کامیاب بنانے کے لئے کریں تو اس سے بھی زیادہ کامیاب بن سکتے ہیں
دوسری یہ کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے نہیں ہیں بلکہ شرم ہی شرم میں اپنی قابلیت کو کم کر دیتے ہیں ہمیں، خود کے اندر اتنی خود اعتمادی پیدا کرنی چاہیے کہ اگر کوئی کہے کہ تم یہ کام نہیں کر سکتے تو ہم اس کو ثابت کر کے بتائیں کہ ہم کرسکتے ہیں کیونکہ کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے، مثال کے طور پر ایک شخص کہے کہ مجھے پیاس لگی ہے تو پانی تو خود اس کے پاس چل کر نہیں آئے گا اس کیلئے اپنے ھاتھ پاؤں چلانیں ہوں گے، بلکل ویسے ہی ہم کہتے رہے کہ ہمیں کامیاب ہونا ہے تو فقط بولنے سے آپ کامیاب نہیں ہو جائیں گے اس کیلئے محنت کرنی ہوگی
منزل سے بڑھ کر منزل تلاش کر
اگر مل جائےدریا توسمندرتلاش کر
تحریر: مریم محمد اسلم
Sad Reality of today…