تحریک لبیک پاکستان اور کفر دنیا
Aritcle by Samra Ali
تحریک لبیک پاکستان بھی پاکستان کی طرح اللّٰہ پاک کے رازوں میں سے ایک راز ہے یہ تحریک جو ایک عاشق کی شہادت سے وجود میں آئی اور کفر دنیا کی سالوں کی کی گئی محنت خاک میں ملا دی۔
جب کافر اس بات کا جشن منا رہے تھے کہ اب انھوں نے دین اسلام کے ماننے والوں کو مکمل شکست دے دی ہے اب وہ جو چاہیں منوا سکتے ہیں ٹھیک اس ہی وقت اللّٰہ پاک نے اپنے محبوب مصطفٰیﷺ کی امت سے ایک مردِ مجاہد کو کھڑا کیا جسکو دنیا امیرلمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے نام سے جانتی ہے۔
باباجی کا علم ان کے سننے والوں کے دلوں پر اترتآ نظر آیا صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں باباجی کو دیکھ کر ایک امید جاگ اٹھی کہ یہی وہ شخص ہے جو حضور پاک محمد مصطفٰیﷺ کے دین کو اس مقام تک لے جائگا جسکا انتظار کئی صدیوں سے کیا جا رہا اور جب کافروں نے مسلمانوں کا یہ ردِعمل دیکھا تب وہ لڑکھڑا گئے انکو یقیناً وہ الفاظ یاد آئے ہونگے جو ایک فرانسسی سردار نے کہے تھے،
جب سلطنتِ عثمانیہ کو ختم کیا جا رہا تھا تو اسکے یہ الفاظ تھے کہ
یہ سلطنت چاہے جتنی بھی کمزور ہو یہ ایک چنگاری کی طرح ہے جو کسی بھی وقت آگ پکڑ سکتی ہے اس لئے مسلمانوںسے یہ چھت چھیننا لازمی ہے
سو سال بعد وہ چنگاری باباجی نے آگ میں بدل دی سبحان اللّٰہ
تحریک پر بے پناہ ظلم و تشدد اس بات کا یقین دلاتا ہے کے یہ تحریک کفر دنیا کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
ہمارے قائد حافظ سعد حسین رضوی ہمارے لئے اللّٰہ پاک کا ایک تحفہ ہیں ان کے ساتھ باباجی کے مشن پر چلنے میں ہی ہمارے ایمان کی حفاظت یقینی ہے۔
تحریر: ثمرہ علی