تحریکِ لبیک سوشل میڈیا کریک ڈاؤن
Article By Javeria
ہے مشقِ سخن جاری، چکّی کی مشقّت بھی
اک طرفہ تماشا ہے حسرت کی طبیعت بھی
جو چاہو سزا دے لو، تم اور بھی کُھل کھیلو
پر ہم سے قسم لے لو، کی ہو جو شکایت بھی
اسلام کسی کی مدد کا محتاج نہیں
لیکن وہ لوگ ضرور قسمت کے دَھنی ہیں جو اِس وقت اسلام کے مضبوط دست وبازو بنے ہوئے ہیں جب اسلام اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جب چاروں طرف سے اسلام کے حقیقی تشخص کو مٹانے کیلئے دشمن سرگرمِ عمل ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسلام سے بڑا مذہب انسانیت بن جائے تاکہ بین المذاہب تفریق ہی مٹ جائے اور اس انسانیت کے دھوکے اور فریب میں، اصل اسلام سے، آنے والی مسلمان نسلیں روشناس تک نہ ہو سکیں
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے
اسلام کو دبانے کیلئے ہر فورم پر ان لوگوں کی آواز کو دبایا جاتا ہے جو حقیقی اسلام کی بقا اور تحفظ چاہتے ہیں اسی ضمن میں ایک فورم سوشل میڈیا بھی ہے
تحریکِ لبیک کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹس استقامت کا کوہ گراں ہیں جس قدر سوشل میڈیا پر تحریکِ لبیک کے حقیقی اسلامی مؤقف کو پیش کرنے پر پابندیاں ہیں عام لوگوں کے بس کی بات ہی نہیں کہ اتنی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود میدانِ عمل میں رہیں
بانی تحریکِ لبیک امیر المجاہدین رحمہ اللہ کی تصویر لگا دو پابندی کا سامنا
امیرِ تحریکِ لبیک حافظ سعد حسین رضوی حفظہ اللّٰہ کی تصویر لگا دو پابندی کا سامنا
تحریکِ لبیک، بانیِ تحریکِ لبیک اور امیرِ تحریکِ لبیک کے نام لکھ دو پابندی کا سامنا
اسلام، قرآن پاک، ختم نبوتﷺ️ اور ناموسِ رسالتﷺ️ کے بارے میں دو جملے لکھ دو پابندی کا سامنا
اکاؤنٹ ریسٹریکٹ کر دئیے جاتے ہیں اور سسپینڈ کر دئیے جاتے ہیں، چند روز، کبھی ایک ہفتہ اور بہت کر لیں تو ایک ماہ بس اس سے زیادہ عرصہ تو بلکل بھی کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں چلتا
پہلی بار سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنانے مشکل نہیں ہوتے لیکن بار بار سسپینڈ ہونے کی وجہ سے نئے اکاؤنٹس بنانے کیلئے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اتنا سمجھ لیں کہ ایک اکاؤنٹ بنانا جوئے شیر لانے کے برابر ہے اور پھر اگلے ہی لمحے سسپینڈ
اہلِ کفر ،یہود و نصاریٰ اور ان کے ایجنٹس یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اسلام کو دبا لیں گے تو یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے اسلام غالب ہونے کیلئے آیا ہے اور غالب ہو کر رہے گا ان شاء اللہ
وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ- اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا
اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا۔ بےشک باطل کو مٹنا ہی تھا
اور رہی بات بحیثیت “سوشل میڈیا ایکٹویسٹس تحریکِ لبیک” تو ہم ان علمائے حق کو ماننے والے اور ان علمائے حق کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں جنہوں نے کالے پانی میں بھی جا کر حق کو نہ چھوڑا، جنہیں توپوں کے دہانے پر رکھ اڑا دیا گیا اور جن کو استریوں سے جلا کر پھر ان کے زخموں پر نمک چھڑکے گیے، پر انہوں نے حق کو نہ چھوڑا اور جنہوں نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر بھی حق کے عَلم کو بلند رکھا اور جنہوں نے آٹھ ماہ سخت ترین جیل میں گزار کر بھی اپنے سافٹ وئیر آپ ڈیٹ نہیں ہونے دیئے تو یہ اکاؤنٹس سسپینڈ ہونا تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں! ہم اپنی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک اسلام کے، قرآن کے، آقاﷺْ کے اور پاکستان کے وفادار بن کر مؤثر آواز بنے رہیں گے ان شاءاللہ عزوجل
سلامِ عقیدت اور دعائےِ استقامت تحریکِ لبیک کے تمام سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کیلئے
تحریر: جویریہ