TLP Press Release – Labbaik Al-Quds & Kashmir March

پریس ریلیز :
بتاریخ : 05 فروری 2022
بھارت اور اسرائیل کے مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے اسلامی ممالک کے حکمران خود شامل جرم ہیں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
بھارت نے پاکستانی حکمرانوں کے ستر سالہ امن پسندی اور ناقص ترین حکمت عملی کو بزدلی سمجھ لیا ہے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
مسئلہ کشمیر کا حل جہاد کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
بھارتی اور اسرائیلی ظلم و جبر کا خاتمہ کرنے کے لیے غیرت ایمانی کی ضرورت ہے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
ریاست سرکاری سطح پر بھارت اور اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ جہاد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی ( ) ہر سال کی طرح امسال بھی تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی سوک سینٹر تا مزار قائد لبیک کشمیر و بیت المقدس مارچ کا انعقادکیا گیا تھا ۔ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے اہلیان کراچی کا سمندر امڈ آیا ، مارچ میں ننھے بچوں نے مطالباتی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “انڈیا اور اسرائیل کو کشمیر اور فلسطین سے فلفور نکل جانے ورنہ نتائج کے لئے تیار رہنے کا کہا گیا تھا” ہر طرف پاکستانی ، کشمیری ، فلسطینی اور تحریک لبیک کے تنظیمی پرچموں کی بہار نظر آئی ۔ جبکہ کارکنان کی جانب سے زبردست نعرے بازی اور جوش و خروش بھی دیکھنے میں آیا ۔ ہر طرف لبیك لبیك یا رسول اللّه ﷺ ، تاجدار ختم نبوت زندہ باد ، پاکستان زندہ باد اور لبیک لبیک الجہاد کی صدائیں گونجتی رہیں ۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر و پارلیمانی لیڈر براۓ سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں یہود و ہنود کی جانب سے ڈھائے جانے والے بد ترین مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے اسلامی ممالک کے حکمران خود شامل جرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستانی حکمرانوں کی ستر سالہ امن پسندی اور ناقص ترین حکمت عملی کو بزدلی سمجھ لیا ہے ، اس لیے کشمیر میں ظلم و بربریت اور غیر انسانی رویہ کی بدترین مثالیں قائم کی جا رہی ہیں جبکہ انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپئن اقوام متحدہ نے بھی اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جہاد کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے ۔ جب کہ بھارتی مظالم سہنے والے کشمیری ماؤں بہنوں بچیوں اور بزرگوں کو پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے چوک چوراہوں میں احتجاج اعلانات اور جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں مل رہا ، بھارت نے نہایت چالاک ہوشیاری سے کشمیر کو اپنے اندر ضم کرنے کے لئے قانون سازی کر لی مگر پاکستانی حکمران لوٹ مار اور كرپشن میں مصروف رہے ۔ مفتی محمد قاسم فخری نے مسئلہ کشمیر کا حل بانی تحریک لبیک پاکستان امیرالمجاہدین شیخ الحدیث والتفسیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے الفاظ میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی اور اسرائیلی ظلم و جبر کا خاتمہ کرنے کے لیے غیرت ایمانی کی ضرورت ہے لہٰذا ریاست سرکاری سطح پر بھارت اور اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرے ۔ انہوں نے افواج پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے شیر دل کارکنان پاک افواج کے شانہ بشانہ جہاد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ لبیک کشمیر و بیت المقدس مارچ سے ٹی ایل پی کراچی ڈویژن کے ناظم اعلیٰ سید یشاء اللہ خان ، نائب ناظم اعلیٰ علامہ غلام یٰسین قادری رضوی ، علامہ احمد رضا امجدی ، علامہ سلطان مدنی ، امیر ضلع ملیر مولانا سمیع اللہ خان قادری ، امیر ضلع جنوبی مولانا شاکر الطاف مدنی ، امیر ضلع غربی مولانا سید کاشف شاہ قادری ، سمیت دیگر علماۓ کرام و تنظیمی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری سمیت تمام مقررین اور مارچ کے شرکاء نے عہد کیا کہ امیرالمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانشین امیر المجاہدین امیر محترم قائد تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی حفظہ اللّه کی قیادت میں دنیا پر غلبہ اسلام اور دین اسلام کو تخت پر لانے کے لئے جدوجہد اور پیش قدمی جاری رکھی جائے گی ۔
جاری کردہ :
شعبہ نشرواشاعت
تحریک لبیک پاکستان
کراچی ڈویژن