TLP Press Release – Water Supply & Load Shedding

پریس ریلیز: تحریک لبیک پاکستان
تاریخ: 13/05/2022
حیدرآباد کو لاوارث نہ سمجھا جاۓ اب ٹی ایل پی حیدرآباد کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔صوفی رضا محمد عباسی
حیسکو اور ایچ ڈی اے اپنا قبلہ درست کر لیں عوام کو تنگ کرنا بند کیا جاۓ۔ سلیمان سروی ایڈوکیٹ
25 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ۔ صوفی رضا محمد عباسی
مارچ میں عوام تاجر راہنماؤں مزدور راہنماؤں اور سول سوسائیٹی کی جانب سے شرکت پر شکر گزار ہیں
سلیمان سروی ایڈوکیٹ
عوام تڑپ رہی ہے اور عوام مینڈیٹ لینے والے نمائندے خواب غفلت میں ہیں۔
سلیمان سروی ایڈوکیٹ
حیدرآباد ( ) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کی جانب سے جمعہ کے روزحیدرآباد میں مسلسل بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، بوسیدہ بجلی کے نظام کی باعث کئی کئی دنوں تک بجلی کی عدم سپلائی۔ پانی کی عدم سپلائی اور عدم نکاسی جیسے مسائل کے خلاف احتجاجی مارچ ” حیدرآباد لاوارث نہیں” تلک چاڑی تا پریس کلب حیدرآباد تک نکالا گیا مارچ میں بڑی تعداد میں عوام ، تاجران، مزدور راہنماؤں وکلاء، اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مارچ کی قیادت ضلعی امیر علامہ صوفی رضا محمد عباسی نے کی مارچ کے اختتام پر صوبائی راہنما ٹی ایل پی سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کی پریس کلب حیدرآباد پر مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ 25 لاکھ نفوس پر مشتمل سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو حکومت اداروں اور منتخب نمائیندوں نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے جن لوگوں کو عوام نے اپنا مینڈیٹ دے کر اقتدار تک پہنچایا انہوں نے حیدرآباد کی عوام کو تڑپنے اور سسکنے کے لیۓ تنہا چھوڑ دیا ہے مگر اب حیدرآباد لاوارث نہیں ہے تحریک لبیک پاکستان حیدرآباد کی عوام کے مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو اور ایچ ڈی اے اپنا قبلہ درست کر لے اور عوام کو تنگ کرنا بند کریں ورنہ عوامی ردعمل کا سامنا کرنا مشکل ہو جاۓ گا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ ضلعی ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی تاجر راہنماؤں صلاح الدین غوری محبوب ابڑو مزدور راہنما انجینئر طفیل احمد ، عبدالقیوم علماء اکرام علامہ قاری نوید، علامہ منصور کریمی نور الحسن جیلانی، مفتی نصراللہ و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کا بوسیدہ ترسیلی نظام عوام کے لیۓ درد سر بن چکا ہے حیسکو عوام سے ڈیڈیکشن کے نام پر اور ریکوری کی صورت میں کروڑوں آمدنی ماہانہ کما رہا ہے مگر گلی گلی میں نصب بوسیدہ پرانے خستہ حال ٹرانسفارمرز سہولت کی بجاۓ شہر میں نصب ٹائم بمبز بن چکے ہیں جو وقتا” فوقتا” شہریوں کی جانیں لینے کا سبب بن رہے ہیں مقررین نے خبردار کیا کہ اگر حیسکو ایچ ڈی اے اور واسا نے اپنا رویہ درست نا کیا تو تحریک لبیک پاکستان جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
میڈیا سیل ؛
تحریک لبیک پاکستان
ضلع حیدرآباد


