تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیا کے جانباز

لبیک لبیک لبیک یا رسول اللّٰه ﷺ
تاجدار ختم نبوت زندہ باد زندہ باد
ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا کے رضاکار مجاہد وہ کام کر جاتے ہیں جو دوسری جماعتوں کے پیڈ سوشل میڈیا سیل لاکھوں لگانے کے بعد بھی نہیں کر پاتے، 1 اگست کو اعلان ہوا کہ امیر محترم پر ہونے والے ظلم کے خلاف 2 اگست کو ایک ٹرینڈ چلایا جائے گا، امیر محترم حافظ سعد بن خادم حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو جیل میں گھر کا کھانا بھی فراہم نہیں کیا جا رہا نہ لباس کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے اور ستم بالائے ستم اس تپتی گرمی میں قائد محترم کو پنکھا تک میسر نہیں جبکہ چوروں اور ڈاکوؤں کو جیلوں میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں یہ بات سنتے ہی کارکنان کے سینوں میں غصہ بھڑک اٹھا اور اس غصے کو انہوں نے ملکی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا (یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ اور پی ٹی وی پر قبضہ یہ سیاسی جماعتوں کے لیے ایک عام سی بات رہی ہے) بلکہ ایک مثبت طریقہ استعمال کرتے ہوئے اپنے امیر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آواز بلند کی، شام 5:55 منٹ پر قائد محترم پر ہونے والے ظلم کو دنیا کو دکھانے کے لیے @TLP_TrendsReal نامی مرکزی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہیش ٹیگ #سعدرضوی_پرظلم_بندکرو کا اعلان کیا گیا، اعلان ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا کے جانباز میدان میں اتر آئے اور 5:55 سے تقریبا رات 11:40 تک پورے 5 لاکھ ٹویٹس کر دیئے اور پانچ لاکھ ٹویٹس ہونے کی دیر تھی کارکنان ایک ملین کا ٹارگٹ ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی نیند کی قربانی دیتے ہوئے ٹویٹس اور ریٹویٹس کے سلسلے کو رات بھر جاری رکھا اور 15 گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں 1 ملین ٹویٹس کے ساتھ ورلڈ وائڈ ٹرینڈ کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، سوشل میڈیا کے جانبازوں نے اپنے اس ٹرینڈ کے ساتھ پوری دنیا کر ہلا کر رکھ دیا، 52 گھنٹے سے زائد ہو گئے سوشل میڈیا کے یہ جیالے ٹرینڈ پینل سے ہٹنے ہی نہیں دے رہے، کسی بھی جماعت کے پاس یہ اعزاز موجود نہیں اور نہ ہی کوئی جماعت اسکا دعویٰ کر سکتی ہے یہ کام صرف لبیک والے ہی کر سکتے ہیں، پرامن احتجاج ہم نے ہمیشہ ریکارڈ کروایا لیکن ٹویٹر ٹرینڈ سے زیادہ پرامن احتجاج کوئی نہیں ہو سکتا، بتائیں کوئی ایکشن لیا کسی نے؟ بلکہ انڈین اکاؤنٹس کا رونا، رونا شروع کر دیا ہے کہ لبیک والوں کو انڈیا سپانسر کر رہا ہے، مقام شرم ہے بجائے اسکے کہ ظلم کے خلاف تم بھی اپنی آواز بلند کرو ہماری آواز کے تاثر کو سبوتاژ کرنے کی یہ ناکام سی کوشش کر کے تم نے اپنے کم ظرف ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ خیر ان کا رونا دھونا تو چلتا رہے گا لیکن تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیا کے جانبازوں کو سلام جنہوں نے رضاکارانہ طور پہ ایک ورلڈوائد ٹرینڈ کر کے دشمنان اسلام کی نیندیں حرام کر دیں۔ اللہ پاک تحریک لبیک کے قائدین و کارکنان کی خیر فرمائے آمین
تحریر: میاں مقرب نقشبندی