Reception of TLP Ameer in UAE
TLP UAE Press Release – Reception of TLP Ameer
پریس ریلیز 5 فروری 2022
الحمدللہ تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام قبلہ امیر محترم علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی شادی کی خوشی میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی امیر جناب میاں ضیاء المصطفیٰ صاحب اور مرکزی کیبنٹ کے مکمل ذمہ داران نے شرکت کی..
اس کے ساتھ تمام سٹیٹز کیبنٹس و زونز کے زمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اور خصوصی طور پر محترم المقام عزت مآب جناب ڈاکٹر محمد اعجاز صاحب کی دعوت پر متحدہ عرب امارات میں سے بہت سارے بزنس کمیونٹی کے دوستوں نے شرکت کی۔
خصوصی شرکت انتہائی ہی برگزیدہ ہستی نہایت ہی قابل احترام شخصیت جناب پیر سید عرفان شاہ المعروف مست ملنگ سرکار نے شرکت فرمائی.
اس موقع پر محفل پاک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا۔
محفل پاک میں تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات کے ناظم اعلیٰ جناب علامہ رفاقت حسین قمر صاحب نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔
اور سمندر کی لہروں کے درمیان حضور ﷺ کی بارگاہ میں ثنا خوان مصطفیٰ سید احمد شاہ صاحب بلبل مدینہ محمد ابوبکر سلطانی صاحب کوئل مدینہ ڈاکٹر شہزاد اکرم صاحب جناب عمران صفدر صاحب نے اپنی اپنی حاضری لگوائی.
اس کے بعد مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات جناب اظہار احمد ساہی اشرفی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کے لیے تربیتی پیغام دیا جس میں کارکنان کو تحریک کی پالیسی کے پیش نظر کام کرنے کی ہدایت دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صرف اور صرف مرکز کو فالو کیا جائے میڈیا کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے متحدہ عرب امارات کے میڈیا کےمرکزی زمہ داران کی دی گئی پالیسی کے پیش نظر کام کیا جائے اور جہاں بھی پروگرام ہو ان کی ہدایات کو فالو کیا جائے اور تحریک کے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ذمہ داران کو مزید جدوجہد کرنے کا کہا گیا۔۔
اور تمام کارکنان کو امیر محترم کی شادی کے حوالے سے مبارکباد پیش کی گئی۔۔
ان کے بعد جناب پیر سید عرفان شاہ صاحب نے اپنی دعاؤں اور مواعظ حسنہ سے نوازا
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ جڑنا آپ کے لیے دنیا میں اور آخرت میں بھی کامیابی کا ذریعہ ہے اور اس راستے کو پکڑ لو انہوں نے کارکنان کو یہاں بھی اور پاکستان میں بھی تحریک کا پیغام عام کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی تلقین فرمائی۔۔
اس کے بعد کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہر دلعزیز شخصیت قائد ملت اسلامیہ جگر گوشہ حضور امیر المجاہدین جناب حافظ محمد سعد حسین رضوی صاحب مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان نے شفقت فرماتے ہوئے اپنے انتہائی ہی قیمتی وقت سے کچھ لمحات نکال کر ٹیلی فون پر گفتگو فرمائی ان کی آواز مبارک سنتے ہی سمندر کی لہروں میں موجود پنڈال لبیک یا رسول اللّٰہ کی صداؤں سے گونج اٹھا ان کی پرکشش آواز مبارک سنتے ہی حاضرین محفل کے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشی کا ایک پرکیف منظر دیکھنے کو ملا انہوں نے تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات میں موجود ذمہ داران اور کارکنان کو بہت ساری محبتوں اور دعاؤں سے نوازا انہوں نے کہا کہ آپ جہاں بھی رہیں حضور کے دین کی بات کریں انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کے لیے دعا گو رہتا ہوں قبلہ امیر محترم کی گفتگو کے دوران ہی ایک بار پھر لبیک یا رسول کی صدائیں گونج اٹھیں جس پر امیر محترم نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا اس کے بعد تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے حضور امیر محترم کو شادی کی مبارکباد بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہت ساری دعاؤں سے نوازا اور انہوں نے کہا کہ اب ان شاءاللہ پوری دنیا میں حضور کا دین تخت پر آ کر رہے گا۔۔
اس کے بعد مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات جناب میاں ضیاء المصطفیٰ صاحب نے اپنے مواعظ حسنہ سے نوازا انہوں نے بھی مرکزی پالیسی کو فالو کرنے اور امارات کے قوانین کے پیش نظر قوانین کے اندر رہتے ہوئے اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کام کرنے کی طرف توجہ دلائی اور خصوصاً پیغام میں انہوں نے یہ فرمایا کہ ہم سب نے غیروں کو اپنے ساتھ ملانا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالنی اور سوشل میڈیا پہ غیر اخلاقی الفاظ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ جو بھی شخص اپنا یا پرایا اس مشن کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کرے گا اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔۔
آخر میں پیر سید عرفان شاہ صاحب نے دعا فرمائی اور پھر سلام کے بعد ساتھیوں نے ولیمہ کا لنگر شریف تناول فرمایا اور خوب لطف اٹھایا اور تمام دوستوں نے ایک دوسرے کو امیر محترم کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت میں تحریک کا کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔
منجانب: تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات
جاری کردہ: ناظم نشر واشاعت متحدہ عرب امارات