وفا کی کہانیاں

وفادار بیوی
جنگ بدر میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں مشرکین کو گرفتار کیا اور ان قیدیوں میں سیدہ زینب بنت الرسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے شوہر ابو العاص بن الربیع بھی شامل تھے۔
اسلام نے سیدہ زینب رضی اللہ تعالی عنھا اور اس کے شوہر میں جدائی ڈال دی تھی، اس لیے کہ وہ مشرک ہے، اور جب وہ قيدي ہو گیا تو آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے اپنا ہار اتار دیا، جو آپ کو آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو شادی کے وقت دیا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے اس ہار کو نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپنے شوہر سے کمال وفا کو نبھاتے ہوئے بطور فدیہ کے بھیج دیا تاکہ ان کو آزاد کروائیں۔
پس جب نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ہار کو دیکھا تو پہچان لیا۔ اور آپ نے محسوس کر لیا کہ آپ کی صاحبزادی نے اپنے شوہر سے کمال وفا کو نبھاتے ہوئے ایسے کیا ہے۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام سے اس کی رہائی کے لئے مشورہ کیا۔ اور یہ خواہش کی کہ یہ ہار واپس سیدہ زینب رضی اللہ تعالی عنھا کی طرف لوٹا دیا جائے، تو صحابہ کرام نے اس بات پر موافقت آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی موافقت کی۔
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اس کو رہائی دلائی۔
پس جب ابو العاص مکہ واپس آئے تو اس نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، پھر مدینہ منورہ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ان کی وفادار بیوی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو واپس ان کے پاس بھیج دیا۔
نوٹ: یہ چھوٹی سی کتاب عربی سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کی جارہی ہے۔
تالیف : مصطفی احمد علی
مترجم: حافظ محمد ریحان