Press Release – Tahreek Labbaik UAE
پریس ریلیز
تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات
مؤرخہ 3 دسمبر 2021
تحریک لبیک پاکستان ابوظبہی کے زیر اہتمام قبلہ امیرالمجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس پاک کے سلسلے میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی امیر جناب میاں ضیاء المصطفی صاحب،نائب امیر جناب اظہار احمد ساہی اشرفی صاحب،ناظم اعلی راجہ اظہر حیات عطاری، رابطہ سیکرٹری میاں مقرب نقشبندی صاحب، جناب محمد شہباز صاحب اور راجہ ذیشان صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی اس کے علاوہ معزز مہمانان گرامی امیر دبئی علامہ رفاقت قمر صاحب جناب اسرار احمد سیفی صاحب سرپرست اعلی ابوظہبی جناب غازی محمد احمد صاحب بھی تشریف فرما ہوئے محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک حافظ سمیع الحق صاحب نے کی نقیب محفل کے فرائض جناب راجہ ابرار صاحب ناظم اعلیٰ ابوظہبی نے سر انجام دیے تلاوت قرآن پاک کے بعد ہدیہ نعت جناب محمد اسماعیل صاحب جناب عمران صفدر صاحب اور جناب ملک عابد صاحب نے پیش کی خطابات میں ناظم اعلی یو اے ای جناب راجہ اظہر حیات صاحب نے تحریک کا منشور پیش کیا اور میڈیا و سوشل میڈیا کی ٹیمز اور دوستوں کو مختلف کام اور ترجیحات کے متعلق آگاہ کیا اس کے بعد امیر دبئی علامہ رفاقت قمر صاحب نے طریقہ کام اور مختلف امور پر روشنی ڈالی نائب امیر یو اے ای جناب اظہار احمد ساہی اشرفی صاحب نے تحریک کے کام کو بڑھانے اور نئے دوستوں اور ساتھیوں تحریک کا پیغام پہنچانے پر زور دیا خصوصی خطاب امیر محترم متحدہ عرب امارات جناب میاں ضیاءالمصطفی صاحب نے فرمایا اور قبلہ امیرالمجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کام کو سلام عقیدت پیش کیا اور قبلہ بابا جی رحمتہ اللہ علیہ کے دیے گئے مشن اور مقصد کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے جان مال اولاد ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم مصمم کیا اور تمام کارکنان اور عہدیداران کو بابا جی رحمتہ اللہ علیہ کے مشن اور مقصد کے ساتھ ہمیشہ خلوص دل اور خلوص نیت سے کام کرنے پر زور دیا مزید تحریکی نظم و نسق اور مرکز اور امیر کی اتباع ہر حال میں مقدم اور محترم سمجھی جائے چاہے وہ سوشل میڈیا ہو اخبارات اور میگزین ہو یا پھر تنظیمی سطح پر محافل و مجالس اس کا انعقاد ہی کیوں نہ ہو اس کے بعد درود و سلام کا نذرانہ بارگاہ رسالت مآب صل وسلم میں پیش کیا گیا قاری غلام مصطفی صاحب اور غازی احمد صاحب نے ختم قرآن شریف پڑھا۔
آخر جناب اسرار احمد سیفی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی جس میں قبلہ امیرالمجاہدین حافظ خادم حسین رضوی صاحب اور یواےای کے شہدا اور بانی یواےای شیخ زید کے حوالے سے خصوصی دعا فرمائی گئی۔ محفل کی صدارت امیر ابوظہبی حاجی قیصر اقبال صاحب نے فرمایا اور انتظامات کے حوالے سے ابوظبہی کی کبنیٹ نے خصوصی تعاون فرمایا۔
جاری کردہ
ناظم نشرو اشاعت تحریک لبیک پاکستان ابوظبہی