Press Release – TLP Karachi MPA Mufti Qasim Fakhri
پریس ریلیز
بتاریخ – 13۔01۔2022
کراچی میں چوری ، ڈکیتی اور ڈکیتی کے دوران قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
سندھ سرکار خواب خرگوش میں بدمست ہے جبکہ شہر کراچی کو ڈکیتوں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کا قتل عام معمول بن چکا۔ انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
گزشتہ روز دوران ڈکیتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں سمیت ڈکیتوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے تمام افراد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
انتظامیہ حکمرانوں کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ اپنی سیکیورٹی کا بندوبست خود کریں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی ( ) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر و پارلیمانی لیڈر براۓ سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کراچی میں ہونے والے حالیہ چوری ، ڈکیتی اور ڈکیتی کے دوران شہریوں کے قتل کے بڑھتے ہوۓ واقعات پر سندھ سرکار اور انتظامیہ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور انتظامیہ کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سرکار خواب خرگوش میں بدمست ہے اور شہر کراچی کو ڈکیتوں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ انتظامیہ حکمرانوں کو بھرپور پروٹوکول دینے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ اپنی سیکیورٹی کا بندوبست خود کرنا شروع کریں۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کراچی کے دو کارکنان بھی دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کے ظلم کا نشانہ بن کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ مگر انتظامیہ انصاف تو دور کی بات ، سوائے بیان بازی اور ڈھکوسلوں کے عوام کو کچھ نہیں دے سکی۔ ڈاکوؤں کی جانب سے دن دیہاڑے ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے گزشتہ روز مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 27 سالہ جنید ولد برکت اور کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 28 سالہ نوجوان شاہ رخ ولد سلیم خان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے دونوں نوجوانوں سمیت ڈاکوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے تمام افراد کے قاتلوں کی فل فور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ دونوں نوجوان تحریک لبیک پاکستان کے همدرد تھے اور حضور شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے تھے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان
کراچی ڈویژن