سعد بن خادم، ایک رہنماء
Article by Habiba Rizvi
شیرابن خادم حسین رضوی
شہزادہ خادم جانم، اے نوجوانم
عکس رضوی بادشاہ جانم،اے نوجوانم
علامہ حافظ سعد بن خادم حسین رضوی میرے دلبر،میرے رہبراورتحریک لبیک پاکستان کے نڈر، بے باک اوردلیرنوجوان قائدہیں۔ نومبر۲۰۲۰ میں قبلہ امیر المجاہدین کےظاہری طورپرپردہ فرما جانے کے بعد کروڑوں لوگوں کے سامنے حلف اٹھا کر ایک عظیم قائد اور بانی کے طور پرابھرے۔
مرجائیں گہ ظالم کی حمایت نہ کریں گے
احرار کبھی ترک روایت نہ کریں گے
ہم نہ شیخ نہ ملا نہ مصاحب نہ لیڈر
جو خود نہی کرتے اوروں کو ہدایت نہ کریں گے
میرے قائد حافظ سعد بن خادم حسین رضوی کوفرانسیسی سفیرکوپاکستان سے نکالنے کے معاملے میں تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈلائن سے پہلے میرے قائد محترم کو۱۰اپریل۲۰۲۱ کو گرفتارکرلیا گیا، سات ماہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حضورﷺ کی عزت و ناموس پر پہرہ دینے سے پیچھے ہٹانے کیلئے اتنا تشدد کیا گیا کہ میرے قائد کے گردوں سے پانی نکل آیا لیکن میرے قائد استقامت کا پہاڑ بن کرکھڑے رہے اور بابا جانی کے دئیے گئے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔
اے سعدتیری ہمت پہ لاکھوں سلام
اے سعد تیری جرات پہ لاکھوں سلام
سات ماہ جب میرے قائد کو تشدد کرنے کے بعد رہا کیا گیا تومیرے قائد نے ظاہر بھی نہیں ہونے دیا کہ ان پر کتنا ظلم ہوا میرے قائد نے رضوی شیروں کے حوصلہ کو بڑھایا اور عالم کفر کو عمل کرکے بتایا کہ لیڈر وہ نہیں ہوتا جو خود سکون میں ہو اور اس کی عوام پریشان ہو بلکہ لیڈر تو وہ ہوتا ہے جو خود بھی تکالیف برداشت کرتا ہو جہاں تک بات دلیری کی ہے تو اس کیلئے یہی کافی ہے جب دلوں میں عشق رسول ہو تو بندہ خود بخود دلیر ہو جاتا ہے پھر جیل ہو یا گولی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
سات ماہ جیل میں رہ کر بھی میرے قائد نے باطل کے ایوانوں میں لرزہ طاری کیے رکھا میرے قائد نے ہر مظلوم کا ساتھ دیا ہر ظالم کے ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔
سب کارکنوں کا کہنا ہے کہ امیر محترم حافظ سعد حسین بلکل بابا جانی کی طرح ہیں لیکن جب مجھ ادنیٰ سی کارکن کو۱۲مارچ۲۰۲۲ کوسعد بھائی کی والدہ سے ملاقات کی سعادت نصیب ہوئی تو میں نے جانا کہ سعد بھائی کو جلال اور دلیری قبلہ امیرالمجاہدین سے اور بچوں سے پیار،خلوص اور محبت جیسے اوصاف اپنی والدہ سے ملے ہیں۔
تیری سادگی تیری عاجزی تیری ہر ادا کمال ہے
مجھے فخر ہے مجھے ناز ہے میرا قائد بے مثال ہے
میرے قائد تو مسلم امہ کے وہ عظیم شیر ہیں جو اپنے ولیمے کے دن بھی یتیم بچوں کو نہیں بھولے حسن اخلاق، بوڑھوں کا احترام اور عزت و شفقت میرے قائد کے اوصاف ہیں۔
ہے فخر مجھے نام پہ تیرے سردار میرے تم سب سے الگ ہو
سب مان گۓ جو دیکھ چکے کردار تیرے تم سب سے الگ ہو
تحریک لبیک پاکستان کی ایک ادنیٰ کارکن ہونے کی حیثیت سے مجھے اپنے قائد پر فخر ہے مجھے ایسے شیر کی قیادت نصیب ہوئی جس نے ہمیشہ حضور کی عزت وناموس پر پہرہ دینے کی بات کی۔
اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے امت مسلمہ کے شیر کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں تادم مرگ اپنے قائد محترم اور مشن وفائے رسولﷺ سے مخلص رہنے کی توفیق عطل فرمائے۔ آمین
میرادل میری جان تحریک لبیک پاکستان
میری آن میری شان تحریک لبیک پاکستان
تحریر: حبیبہ رضوی