سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے ملزم زاہد علی کی ضمانت کی سماعت
اسلام آباد/ راولپنڈی: 38
01-03-2023
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے ملزم زاہد علی کی ضمانت کی سماعت عدالت عالیہ اسلام آباد میں معزز جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کی معززعدالت میں مقرر تھی مدعی کی جانب سے لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کی ٹیم پیش ھوئی۔ مگرعدالت کی لسٹ کینسل ہونے کی وجہ سماعت ملتوی ھو گئی۔
ایڈشنل سیشن جج راولپنڈی سید محمد الیاس صاحب کی عدالت میں زم زم قادری وغیرہ کی سماعت
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کی لیگل ٹیم راجہ عمران خلیل صاحب کی سربراہی میں پیش ھوئی
مدعی شیراز فاروقی نے معزز عدالت کو خود آگاہ کیا کہ ملزم جنید احمد کے نام پر سم رجسٹر ھے جس سے گستاخانہ مواد شئیر ھوا
مگر مذکورہ سم اس کا حقیقی بھائی سہیل احمد استعمال کر رہا تھا۔ اور گستاخانہ عمل میں مصروف تھا جو نہ صرف تفتیش میں بلکہ عدالت میں بھی جرم قبول کر چکا ھے۔ اس لیے جنید احمد کیونکہ ملوث نہ ھے اس لیے بری کر دیا جائے۔
معززعدالت نے ملزم جنید کو مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ بقیہ ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع کر دی گئی
برائےرابطہ
03345375607
طالبِ دعا
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان، لیگل تھنکرز فورم، رضاکاران ختم نبوت، اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم، ورلڈختم نبوت کونسل، انجمن عاشقان محمدﷺ، تحفظ ختم نبوت فورم، رضوی میڈیا ورلڈ، ایگل آف اسلام، ٹیم مسلم میڈیا، تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان، تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم، لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، RMRF