Important Announcement on current political situation of Pakistan
تاریخ : 2022-04-06
اعلامیه اجلاس؛
آئین پاکستان لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ، آئین پاکستان کو منسوخ کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ پاکستان میں جاری شدید آئینی اور سیاسی بحران میں سابقہ حکومت یعنی تحریک انصاف اور اپوزیشن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی جن تینوں کے ہاتھ ہمارے لہو سے رنگے ہوئے ہیں ۔ ہم ان کی رعونت کو خاک ہوتا دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل ہے کہ فرعون کے لہجے میں بولنے والے آج بھاگتے پھر رہے ہیں ۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آئین پاکستان جو ہماری دینی شخصی و سیاسی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے تحریک لبیک پاکستان کو اس آئین کے ثمرات سے ہمیشہ محروم رکھا گیا ۔ اگر آئین پر عمل ہوتا تو ہمارے مطالبات ریاست پاکستان کے مطالبات قرار پاتے ہمارے جگر کے ٹکڑے چھلنی نہ کیے جاتے لیکن اس ساری صورتحال پر پاکستان کے دینی طبقات اور ناموس رسالت و ختم نبوت ﷺ کی محافظ جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ پاکستان خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی ۔ خاص طور پر جب ہم آئین پاکستان کے خالق اور روح رواں امام الشاہ احمد نورانی صدیقی اور مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی رحمتہ العلیهما کے فکری وارث بھی ہیں ۔ آئین سے اس کھلواڑ کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر اس روایت کو آج تسلیم کر لیا گیا تو کسی بھی غیر مسلم کو آئین سے کھلم کھلا بغاوت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور صدر مملکت صرف ایک اسپیکر کی رولنگ پر لگایا جا سکے گا ۔ آئین میں موجود مسلمان کی تعریف اور قادیانیت کے عقائد کی روک تھام پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگ سکتا ہے ۔ کیا ناموس رسالت کو جو ہمارے عقائد کا ریڈ زون ہے 295C پر ہم سمجھوتہ برداشت کر لیں ۔ ؟ صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے بھی قادیانی اور اسلام دشمن لابی ہی سر گرم عمل ہے ۔ جو ہمارے آئین سے اسلام کو نکال پھینکنا چاہتے ہیں ۔ ہمارا آئین ہمارے دینی اقدار کا محافظ ہے ۔ تحریک لبیک پاکستان آئین پاکستان کے ساتھ کسی چھیڑ چھاڑ پر ویسے ہی ردعمل دے گی جیسے الیکشن فارمز میں ترمیم پر ہم نے فیض آباد پر دھرنا دیا اور حکومت کو ناک رگڑنا پڑا تھا ۔ ہم پاکستان کی عدلیہ سے استدعا کرتے ہیں کہ عمران خان آئین کو لپیٹنے کی سازش کر رہا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں کیونکہ آئین پاکستان کو ختم کرنا دراصل قادیانیوں کا ایک پرانا خواب ہے جس کے پیچھے اسلام اور پاکستان کی تمام دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ اکٹھی ہو چکی ہیں ۔