Press Release – MPA Mufti Qasim Fakhri TLP Karachi
پریس ریلیز
بتاریخ – 04.01.2022
نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ سے عشق و محبت کے جو چراغ امیرالمجاہدین علیہ الرحمہ نے مسلمانوں کے دلوں میں روشن کیے ہیں ، وہ تا قیامت روشن رہیں گے۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
لبیک یا رسول اللہ ﷺ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک مومن مسلمان کے ایمان کی کسوٹی ہے ، جس پر پورا اترنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
ہر لبیک والے کی خواہش یہ ہے کہ روح پرواز کرنے سے پہلے زباں پر کلمہ شہادت ، لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے مقدس الفاظ نصیب ہوں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی ( ) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر اور پارلیمانی لیڈر براۓ سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کراچی کے حلقے پی ایس 116 میں تحریک لبیک پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد دانش کے والد محترم ابراھیم قادری صاحب (مرحوم) کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے پی ایس 116 کے ناظم اعلیٰ کے والد کے انتقال پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ ملاقات کے دوران رابطہ برائے تنظیم علامہ ساجد نواز صاحب نے امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری کو بتایا کہ محترم ابراھیم صاحب کی زبان پر دوران وصال كلمه شہادت جاری تھا جب کہ قبل از وصال انہوں نے لبیک یا رسول اللّه ﷺ کے پرزور نعرے بھی لگائے ۔ جس پر امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے اس مبارک سعادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ سے عشق و محبت کے جو چراغ امیرالمجاہدین علیہ الرحمہ نے مسلمانوں کے دلوں میں روشن کیے ہیں ، وہ تا قیامت روشن رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک مومن مسلمان کے ایمان کی کسوٹی ہے ، جس پر پورا اترنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ ہر لبیک والے کی خواہش یہ ہے کہ روح پرواز کرنے سے پہلے زباں پر کلمہ شہادت ، لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے مقدس الفاظ نصیب ہوں ۔ علاوہ ازیں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے ناظم پی ایس 116 محمد دانش کے والد محترم کی نماز جنازہ بھی ادا فرمائی۔اس موقع پر امیر ضلع غربی کاشف شاہ و دیگر عہدیداران کارکنان بھی موجود تھے آخر میں مرحوم سمیت تمام امت مسلمہ کے درجات کی بلندی ، بے حساب بخشش ومغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی ہوئی۔
ماشاءاللہ
لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ
تاجدار ختم نبوت زنداباد زنداباد