Press Release – Tehreek Labbaik Pakistan UAE
پریس ریلیز
تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات
مورخہ: 19 نومبر 2021
تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے بسلسلہ عرسِ امیر المجاہدین حافظ علامہ خادم حسین رضوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عرب امارات کی تمام ریاستوں سے تحریک لبیک پاکستان سمیت کئی جماعتوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور ناموسِ رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کی خاطر حافظ علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور آئندہ ہر حال میں تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر دور دراز سے آئے عاشقانِ رسول ﷺ نے تلاوتِ کلامِ پاک,نعتِ رسولِ مقبول ﷺ ، خطابات اور بیانات سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
عرس پاک کی محفل میں علامہ خادم حسین رضوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور آپکی تعلیمات سے اور آپکے مشن سے عوام الناس کو روشناس کروایا گیا۔
عرسِ پاک کی محفل کی نقابت دبئی اسٹیٹ کے امیر علامہ رفاقت حسین قمر صاحب نے کی اور عرس پاک کی محفل میں سرکار ﷺ کے ثناء خوانوں نے اپنی آواز سے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ بیدار کیا ثناء خوانوں میں سید احمد رضا شاہ (ابوظہبی)، محمد عمران صفدر(دبئی), ملک عابد (ابوظہبی) اور محمد علی قادری صاحب نے شارجہ سے شرکت کی۔
ثناء خوانی کے بعد علماء و خطاباء نے اپنے بیانات سے محفل کو رونق بخشی جن میں علامہ ساجد سیفی ناظم نشرو اشاعت ابوظہبی، اظہار احمد ساہی اشرفی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان عرب امارات، میاں ضیاء المصطفیٰ امیر تحریک لبیک پاکستان عرب امارات اور علامہ یاسر قادری صاحب شامل ہیں۔
امیر تحریک لبیک پاکستان عرب امارات میاں ضیاء المصطفیٰ صاحب کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ برس اپنی پوری طاقت لگا کر تحریک لبیک پاکستان کو کچلنے کی بھرپور کوشش کی مگر حکومت نہیں جانتی تھی کہ انکا پالا کن سے پڑا ہے۔ ہم نظریاتی لوگ ہیں اور ہمارے کارکنان بھی نظریاتی ہیں۔ ہم جان تو دے سکتے ہیں مگر اپنے نظرئیے پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نائب امیر تحریک لبیک پاکستان عرب امارات نے کارکنان کو ہمیشہ مرکز کی پابندی ، تحمل مزاجی اور خوش اخلاقی سے کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
ناظمِ اعلٰی تحریک لبیک پاکستان عرب امارات راجہ اظہر حیات عطاری نے اس مشکل وقت میں تحریک لبیک پاکستان کیلئے کام کرنے والے سوشل میڈیا کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور سب کو مل کر مرکز کے تابع ہو کر ایک پلیٹ فارم کے ذریعے کام کرنے کا ذہن دیا۔
تقریب کے اختتام پر مرکزی قیادت تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر شفیق امینی صاحب کی طرف سے مختصر بیان کیا گیا جس میں کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مشن رضوی کو مزید بہتر اور لگن سے ہر جگہ پہنچانے کے حوالے سے حکم دیا گیا اس کے بعد علامہ فاروق الحسن صاحب نے اپنے پسندیدہ کلام سے عشاقان رسول ﷺ کے دلوں کو منور کیا اور آخر میں قاضی محمود احمد قادری اعوانی سرپرست اعلی تحریک لبیک پاکستان نے دعا فرما کر امارات میں بسنے والے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دلوں کو راحت و اطمینان بخشا۔ مرکزی شوریٰ اراکین کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی تمام قیادت و کارکنان کو امیر محترم حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی رہائی کی مبارکباد دی گئی
اسی دوران تحریک لبیک پاکستان عرب امارات کی سوشل میڈیا ٹیموں رضوی میڈیا ورلڈ اور رضوی ریولوشن فورس کو جوائن کرنے والے کارکنان کو ٹیم جوائننگ سرٹیفیکیٹس بھی امیر تحریک لبیک پاکستان عرب امارات میاں ضیاء المصطفیٰ صاحب کے ہاتھوں تقسیم کیئے گئے۔
کارکنان کو آئندہ بیرونِ ملک مرکزی پالیسی واضح ہونے تک اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
عرس مبارک کی تقریب کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مرکزی کبنیٹ کے زمہداران علامہ رفاقت حسین قمر، میاں مقرب نقشبندی، عاصم رضوی صاحب نے انتظامات کے حوالے سے سے نمایاں کردار ادا کیا.
یا اَللّٰهﷻ ہم سب کو مشنِ رضوی پر گامزن رہنے اور استقامت سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات
ماشاءالله